ملتان ( نئی تازہ سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 8 کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیزمیچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے کر پوائٹس ٹیبل پراپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔کراچی کنگز بڑے ہدف کے قریب پہنچ کر کامیابی سمیٹنے میں ناکام رہی۔
بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 وکٹین گنوا کر 196 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر سنچری مکمل کی اوردھواں دار 110 رنز بنائے۔شان مسعود 51 جبکہ رائلی روسو 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور محمد عمر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
197 رنز کےہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔اور چار رنز کے فرق سے ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے 34 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے۔ میچ کے آخری اوورز میں کپتان عماد وسیم نے بھی دھواں دھار بیٹنگ کی اور26 گیندیں کھیل کر 5 چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ 20، شعیب ملک 14، بین کٹنگ 12 اور حیدر علی 12 رنز بنا کا آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ خشدل شاہ اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔