اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف کے 14 معاونین خصوصی بلامعاوضہ خدمات سرانجام دیں گے۔ ترجمان وزیر اعظم نے بتایا کہ معاونین خصوصی نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں اوراس مشکل صورتحال میں وہ بلامعاوضہ خدمات انجام دیں گے جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا ہے۔
بلامعاوضہ خدمات کی درخواست شزہ فاطمہ خواجہ، سینیٹر حافظ عبدالکریم ، ملک محمد احمد خان، روبینہ عرفان، شیخ فیاض الدین،جنید انورچوہدری ، رومینہ خورشید عالم، رانا مبشراقبال، صادق افتخار، ملک عبدالغفار ڈوگر ، سردار شاہ جہاں یوسف، فہد ہارون، سابق سفیر محمد صادق اور ملک نعمان لنگڑیال کی طرف سے کی گئی تھی ، وزیر اعظم نے معونین کے جذبے کی قدر کرتے ہوئے ان کی درخواست منظور کر لی ہے۔ مذکورہ تمام معاونین قومی خزانے سے کوئی مراعات وصول نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ مشکل معاشی ھالات کے باوجود وزیراعظم کے معاونین اور کابینہ ارکان کی بڑی تعداد پر عوامی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی جارہی تھی۔