لاہور ( نئی تازہ نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے . پولیس ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی رہنما کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور انہیں جلد لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی۔ ادھر فواد چوہدری کی گرفتاری کی خبر سنتے ہی تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر جمع ہو گئی۔ اور رہائش گاہ کے باہر کیمپ لگا لیے تا کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کو روکا جا سکے۔ معلوم ہوا ہے کہ فواد چوھدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں گذشتہ روز مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں درج کیا گیا.
یوٹیوب نے 2024 کی مقبول پاکستانی ویڈیوز اور تخلیق کاروں کی فہرست جاری کر دی
یوٹیوب نے 2024 کی مقبول ترین پاکستانی ویڈیوز کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے۔ سالانہ فہرست کو ٹاپ ٹرینڈنگ...