اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ ) موسم کی خرابی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ اسلام آباد ملتوی کردیا گیا ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ یو اے ای کے صدر نے آج اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے ان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے ان کے دورے کو ری شیڈول کیا جائے گا-
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کی آمد کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جبکہ انتظامیہ نے مقامی تعطیل کا علان کیا تھا،پولیس نے شہریوں کو عام تعطیل کے موقع پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیاتھا- متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان چند روزسے نجی دورے پر رحیم یار خان میں موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں اسلام آباد آنے کی دعوت دی تھی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہونا تھا۔
پنجاب الیکشن ٹربیونلز،سپریم کورٹ نےلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹربیونلز کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ کا 12 جون 2024...