لاہور( نئی تازہ مانیٹرنگ) لاہور میں کالا شاہ کاکو کے علاقہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما نکا پہلوان کو بھتیجے سمیت قتل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شیر افضل عرف نکا پہلوان اپنے بھتیجے کے ہمراہ لاہور کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ کالا شاہ کاکو کے مقام پر چار مسلح افراد نے اُن کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس سے شیر افضل اور ان کا بھتیجا ارسلان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، لاشوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں اور تفتیش شروع کردی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
الاسکا: ٹرمپ پیوٹن ملاقات، یوکرین جنگ بندی پر معاہدہ نہ ہوسکا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا کے فوجی بیس پر تقریباً چار گھنٹے جاری...
Read more