لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل کئے گئے آٹھ وزرا نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہائوس لاہور میں نگران کابینہ سے حلف لیا۔نگران وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی گورنر ہائوس میں منعقدہ نگران صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے، انہوں نے حلف اٹھانے والے وزرا کو مبارکباد دی۔چیف سیکرٹری پنجاب چودھری زاہد اختر نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے نگران کابینہ کے لئے 11 وزرا کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔کرکٹر وہاب ریاض بیرون ملک ہونے کے باعث حلف برداری کی تقریب میں نہ پہنچ سکے جبکہ فہرست میں شامل تمکنت کریم اور نسیم صادق بھی گورنر ہائوس نہیں پہنچے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران کابینہ کے 8 ارکان سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم،ڈاکٹر جمال ناصر، ابراہیم مراد، بلال افضل، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اورعامر میرشامل ہیں۔ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کے نگران سیٹ اپ کو مکمل طور پر غیرسیاسی اور غیر جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شفاف، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔پرامن ماحول میں الیکشن کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔
آزاد کشمیر حکومت نے عومی احتجاج کے بعد متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا
آزاد جموں و کشمیر حکومت نے عومی احتجاج کے بعد جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کرنے سے متعلق...