واہ کینٹ / راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) واہ کینٹ میں تھانہ صدر کی حدود میں لڑکی نے پستول دکھا کر دکاندار کو لوٹ لیا اور اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود واہ ماڈل ٹاؤن میں ایک لڑکی اور لڑکا خریداری کے بہانے دکان میں داخل ہوئے اور لڑکی نے اچانک پستول نکال کر دکان دار کو لوٹ لیا۔ لڑکی نے اسلحہ کے زور پر دکان دار سے موبائل فون، 7 ہزار روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹا.. لوٹے گئے سامان میں بسکٹ اور دودھ بھی شامل تھے- لڑکی واردات کے بعد ساتھی لڑکےکے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئی۔واقعہ کے بعد دکاندار نے دوسرے دکانداروں کو اس واردات کا بتایا.جس پر پولیس کو آگاہ کیا گیا-تھانہ صدر واہ کینٹ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے9 ویں جماعت ( SSC part1) کے نتائج کا اعلان کر دیا
لاہور( نئی تازہ ڈیسک) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے سالانہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون، جسے...
Read more