کوئٹہ ( نئی تازہ مانیٹرنگ)خروٹ آباد کے علاقے میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان تھیں.
بدھ کومقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ خروٹ آباد کوئٹہ کے علاقہ میں پیش آیا جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق گیس لیکیج کے بعددھماکہ ہوا جس میں چار بچے جاں بحق ہوگئے تمام بچے دس سال سے کم عمر کے تھے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں .کوئٹہ میں حالیہ دنوں میں یہ گیس لیکیج سے دھماکے کا دوسرا واقعہ ہے، چند روز قبل ایسے ہی واقعہ میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔تازہ واقعہ میں 2 خواتین کوبھی زخمی حالت میں بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ بچوں کی لاشیں بھی ہسپتال پنچا دی گئی ہیں۔
پنجاب الیکشن ٹربیونلز،سپریم کورٹ نےلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹربیونلز کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ کا 12 جون 2024...