راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں چوبیس سالہ ملزم نے گھریلو رنجش پر بیوی اور چچی کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چوبیس سالہ خاور حسین پانچ ماہ قبل برطانیہ سے واپس وطن آیا تھا اور اڑھائی ماہ قبل خاتون عطیہ سے شادی ہوئی تھی۔بتایا گیا ہے کہ اتوار کوملزم گھر میں دیگر اہل خانہ کے ساتھ موجود تھااس نیو نے والدہ کو بتایا کہ گھر میں موجود پستول صاف کرنی ہے۔اطلاعات کے مطابق ملزم نے پستول صاف کرتے کرتے اچانک اپنی بیوی عطیہ اور چچی صائقہ پرفائرنگ شروع کردی، اوردونوں پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی خاتمہ کرلیا جبکہ اس کی والدہ نے بھاگ کراپنی جان بچائی۔ یہ افسوس ناک واقعہ راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کی حدود میں رجام داخلی سنگنی کے علاقے میں پیش آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کا برطانیہ میں ذہنی بیماری کا علاج ہوتا رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچے اور فارئزک شواہد جمع کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
راولپنڈی : نئی تازہ مانیٹرنگ
”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی
نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...
Read more