اسلام آباد (نئی تازہ نیوز)نیشنل گریڈ سسٹم میں خرابی کے باعث ملک کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پیر کی صبح سات بج کر چونتیس منٹ پر نیشنل گریڈ سسٹم میں بجلی کے نظام میں خلل پیدا ہونے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی پیر کی صبح 7بج کر 34 منٹ پرنیشنل گرڈ سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی اور وسیع پیمانے پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی جس کے بعد سسٹم کی بحالی پر کام شروع کر دیا گیا ہے ادھر اسلام آباد ،راولپنڈی ،چکوال اور دیگر علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی آئیسکوکے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق 117 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ریجن کنٹرول سینٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ وارسک سے اسلام آباد کے کچھ گرڈ سٹیشنز کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کے مطابق وولٹج اور فریکونسی کی ویری ایشن کی وجہ سے بریک ڈاون ہوا، سال کے ان دنوں میں رات کو بجلی کی ضرورت کم ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں بجلی کی فراہمی ہو جائے گی تا ہم مکمل بحالی میں دس سے بارہ گھنٹے لگ سکتے ہیں.ادھر کراچی سمیت متعدد علاقوں کی بجلی بھی بند ہو گئی ہے . کے الیکٹرک نے بجلی بندش کی وجہ نیشنل گرڈ میں خرابی بتائی ہے. اس دوران پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے بھی بجلی سے محروم ہو گئے.
مجھے فوجی تحویل میں نہ دیا جائے، عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست
اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں فوجی عدالت ٹرائل...