پنجاب پولیس کے افسران کیلئے 44 فارچیونرز گاڑیوں سمیت ساڑھے 4 ارب روپے میں متعدد گاڑیاں خرید لی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس کے افسران کیلئے 44 فارچیونرز گاڑیاں،آئی جی آفس کے دیگر افسران کے لیے 21 ٹیوٹا ڈبل کیبن ڈالے خریدے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ڈی پی اوز کے لیے 245 ٹیوٹا ہائی لکس ڈبل کیبن ڈالے خریدے گئے ہیں۔ خریدی گئی تمام گاڑیاں جون کے دوسرے ہفتے میں پنجاب پولیس کو مل جائیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ تمام گاڑیاں ساڑھے 4 ارب روپے میں خریدی گئی ہیںاورتمام کمپنیوں کو گاڑیوں کی رقم ادا کر دی گئی۔
لاہور : نئی تازہ مانیٹرنگ
بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر شہریوں کے خلاف فوراً مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم...
Read more