لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) پنجاب کا نگران وزیراعلی کون؟ حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہوسکا، معاملہ الیکشن کمیشن طے کرے گا
مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے دونوں نام اب الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے۔جمعہ کوپنجاب اسمبلی میں نگران وزیراعلی کے لئے حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر سبطین خان کی صدارت میں ہوا۔تاہم کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان نے بھی اس معاملہ پر اتفاق نہ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے حکومت نے نوید اکرم چیمہ اوراحمد نوازسکھیرا جبکہ اپوزیشن نے محسن نقوی اوراحد چیمہ کو نامزد کیا ہے۔
پنجاب الیکشن ٹربیونلز،سپریم کورٹ نےلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹربیونلز کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ کا 12 جون 2024...