NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result

افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں. کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں کریں گے، بلاول

عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو نہ صرف چھپنے کے لئے جگہ دی بلکہ پاکستانی تحویل میں موجود ان کے قیدیوں کو رہا کردیا ۔

Pak Admin by Pak Admin
21 جنوری , 2023
in انٹرنیشنل, تازہ ترین, قومی
A A
0

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشتگرد تنظیم سے بات چیت نہیں ہوگی، افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی کو نہ صرف چھپنے کے لئے جگہ دی بلکہ پاکستانی تحویل میں موجود ان کے قیدیوں کو رہا کردیا ۔ہم الیکشن جیتے تو بطور وزیراعظم مخلوط حکومت بنانے کی کوشش کروں گا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ نظریاتی طور پر ٹی ٹی پی کے نکتہ نظر کے ہمدرد رہے ہیں۔سابق وزیراعظم کی حکومت تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے خوشامد کی پالیسی پر عمل پیرا تھی، اس سوال پر کہ کیا پاکستان کونئی افغان حکومت کی جانب سے ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کی امید تھی انہوں نے کہا کہ درحقیقت ان کا معاہدہ یہ تھا کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ اگر ہم افغان عبوری حکومت کے ساتھ مل کر کام کر سکیں جو ان گروہوں پر اثررکھتی ہے،تو امن و سلامتی قائم رکھ سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں، مجھے یقین نہیں ہے کہ افغان حکومت اوریا ہم دہشت گردی کیخلاف اپنے طور پر کامیاب ہوں گے، ہمیں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔

مخلوط حکومت بنائیں گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقصد پاکستان کو ایک جمہوری ملک بنانا ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے۔وزیراعظم بننے کے سوال پرانہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ پہلے الیکشن جیتنا ہوگا، میری پارٹی امید کرے گی کہ ہم جیت جائیں، مجھے یقین نہیں ہے کہ کوئی ایک جماعت پاکستان کے تمام مسائل حل کرسکے گی، اگر ہماری پارٹی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرتی ہے تو ہم ایک مخلوط حکومت بنائیں گے. بلاول بھٹو نےکہا کہ ہمیں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقصد پاکستان کو ایک جمہوری ملک بنانا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے.ہماری پارٹی کے منشور میں ملک کے اہم مسائل بشمول مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ شامل ہیں ۔

جنگ کے اثرات قیمتوں میں اضافے کی شکل میں پاکستان تک پہنچ چکے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں سیکیورٹی اینڈ کوآرڈینیشن کے موضوع پر مباحثےمیں اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی طاقتوں پر زور دیاکہ روس یوکرین تنازع کا مذاکرات اور سفارتی رابطوں کے ذریعے حل نکالنے کے لیے مواقع پیدا کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین امن کی خاطر زیادہ لچک کا مظاہرہ کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ سفارتی کاری بنیادی چیز ہے جو موجود نہیں ہے، ہماری امید یہ ہے کہ یہ جنگ مزید طویل نہیں ہوگی اور جلد ہی تنازع حل ہوجائے گا۔ تنازع کا حل بالآخر مذاکرات کی ٹیبل پر نکلنا ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کی سیاست کے اثرات مقامی سیاست پر پڑ رہے ہیں، ہائپر پولرائزیشن اور جانب داری دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کے اثرات صرف یورپ تک محدود نہیں ہیں بلکہ توانائی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں پاکستان تک پہنچ چکے ہیں۔روس اور یوکرین کی جنگ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کا تعلق ہے تو انسانی بحران قابل تشویش ہے، ہمارے تاثرات بھی دنیا کی طرح ہیں۔

اقوام متحدہ کے قوانین کا یوکرین میںاطلاق لیکن عراق میں نہیں

بلاول بھٹو نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے قوانین کا اطلاق یوکرین میں ہوتا ہے لیکن عراق میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں یورپ اور مغرب کے لیے کارآمد ہیں لیکن جب یہی بات بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر قبضہ کیے گئے جموں و کشمیر کی ہوتی ہے تو یہ صرف ایک کاغذ کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں ہوتی جس پر یہ تحریر ہوتی ہے۔وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر پائی جانے والی شکایات کے ازالے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کے ڈھانچوں کو دوبارہ تشکیل دینا چاہئے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں عالمی برادری کو درپیش تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر مسائل کے حل کی خاطر عالمی اداروں کو متحرک کرنا چا ہئے، بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ تنازعات دنیا کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گر عالمی اداروں نے موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق یو این فریم ورک کے تحت کام شروع کیا ہوتا تو ان کا دوستانہ انداز میں حل نکل چکا ہوتا۔
ڈیووس:نئی تازہ رپورٹ

Previous Post

آئی ایم ایف کا وفد 9 ویں جائزے کے لئے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

Next Post

جنرل فیض کے پاس کئی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز موجودہیں،فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IHC islamabad
اسلام آباد

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر شہریوں کے خلاف فوراً مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم...

Read more
islamabad IHC DC
قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرفراز ڈاہا کو بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس بحال کر دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاوٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق فیصلہ...

Read more
Pakistan Nursing Council
قومی

پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے عہدیداران فارغ، صدارتی آرڈینینس جاری

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) صدرِ مملکت نے پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے...

Read more
IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
Next Post
جنرل فیض کے پاس کئی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز موجودہیں،فیصل واوڈا  کا بڑا دعویٰ

جنرل فیض کے پاس کئی رہنماؤں کی آڈیوز اور ویڈیوز موجودہیں،فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

اسٹیبلشمنٹ  سے تعلقات میں 50 فیصد بہتری آئی ہے۔ فواد چوہدری

اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات میں 50 فیصد بہتری آئی ہے۔ فواد چوہدری

اعظم خان  کو نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  مقررکر دیا گیا

اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مقررکر دیا گیا

ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا

ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

greece boat

یونان کے جنوب میں کشتی الٹنے سے پانچ پاکستانی جاں بحق، 40 افراد لاپتہ

سول مقدمات میں بغیرمرضی ڈی این اے ٹیسٹ غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں 18 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3016 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2443 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2387 shares
    Share 955 Tweet 597
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023