کراچی میونسپل کار پوریشن کے میئر کے انتخاب کا طریقہ کارکیا ہو گا۔لوکل گورنمنٹ قانون میں اس کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے نتائج مکمل ہونے کے بعد بلدیاتی نظام کے لیے اگلا مرحلامیئر کے انتخاب کا ہوگا۔ قانون کے مطابق براہِ راست منتخب ہونے والے ارکان پہلے مخصوص نشستوں کے لیے نمائندوں کا انتخاب کریں گے اور بعدازاں میئر، نائب میئر اور ٹاون چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔کراچی مونسپل کارپوریشن کے ایم سی کا ایوان 367 ارکان پر مشتمل ہوگا، جس میں 246 ارکان براہ راست منتخب ہونے والے یوسی چیئرمین ہوں گے جب کہ 121 ارکان کو مخصوص نشستوں پر پارٹی نمائندگی کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔
اسی طرح خواتین کی 81، مزدوروں، اقلیتوں اور نوجوانوں کی 12،12 ، ٹرانسجینڈر اور خصوصی ضروریات کے حامل ارکان کے لیے دو ، دو نشستیں مخصوص ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اتوار کو ہونے والے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کی تمام 235یوسیز کے نتائج جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق کراچی ڈویژن کی 246میں سے 235 یونین کونسلز پر الیکشن منعقد ہوئے ، جاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 93، جماعت اسلامی 86، پی ٹی آئی کو 40 نشستیں ملی ہیں ۔ کوئی بھی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی۔
کراچی : نئی تازہ مانیٹرنگ