کوئٹہ ( نئی تازہ نیوز)پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارت کو سالانہ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے ا،نقل و حمل، سیاحت، ماہی گیری، کان کنی اور معدنیات کے مختلف شعبوں میں تعاون کو یقینی بنانے کے لیے مفاہمت کی 39 یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔
مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کیے گئے۔ دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان 2010 اور 2006 میں طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیایہ معاہدے تجارت کے حجم میں اضافے اور پاک ایران سرحدوں پر درآمد و برآمد کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کئے گئے تھے۔
فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ زاہدان چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کسٹم، تجارت، ٹرانسپورٹیشن اور ایئر لائن کے شعبوں میں مطلوبہ انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کریں گے۔
اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان طے پانے والے ترجیحی تجارتی معاہدے میں شامل اشیا کی تعداد بڑھانے اور ٹیرف میں کمی کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔
فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کو سالانہ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے اقدامات کریں گے اور تجارت میں توازن لانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔
سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، سات دہشت گرد ہلاک
میانوالی( نئی تازہ رپورٹ) کائونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال کے قریب کارروائی کر کے میانوالی کو بڑی تباہی...