NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
اب تک آسام میں 600  مسلم مدارس بند کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ

اب تک آسام میں 600 مسلم مدارس بند کر چکے ہیں، وزیراعلیٰ

Pak Admin by Pak Admin
18 مارچ , 2023
in انٹرنیشنل
A A
0

نئی دہلی ( نئی تازہ مانیٹرنگ) بھارتی ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نےکہا ہے کہ وہ اب تک ریاست میں 600 مسلم مدارس بند کر چکے ہیں،وہ ریاست میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز چاہتے ہیں مدرسے نہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیمنت بسوا سرما نے 2020 میں ریاست میں ایک متنازع قانون متعارف کرایا تھا جس کے مطابق حکومت کے تحت چلنے والے تمام مدارس کو ریگولر اسکولوں میں بدل دیا جائے گا جہاں عام تعلیم ہوتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نےکہا کہ بہت جلد وہ ریاست کے تمام مدارس بند کرا دیں گے ۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تک ریاست میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مدرسوں کی تعداد 3000 تھی۔ ان میں اکثریت دیوبندی اور بریلوی مکتبِ فکر کے مدرسوں کی ہے۔

ریاست آسام میں تقریباً 40 فی صد آبادی مسلمانوں کی ہے ۔ ریاست کے 31 میں سے کم از کم نو اضلاع میں مسلم آبادی 50 فی صد سے زائد ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست کی مجموعی آبادی تین کروڑ 60 لاکھ ہے جس میں ایک کروڑ 40 لاکھ مسلمان ہیں۔

ہیمنت بسوا سرما نے ریاست کرناٹک کے شہر بیلگاوی میں حکمرا ں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیش سے لوگ شمال مشرقی ریاستوں میں آتے ہیں اور ہماری تہذیب و ثقافت کے لیے خطرہ پیدا کرتے ہیں۔

گزشتہ سال دہشت گرد سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے آسام پولیس نے متعدد مدرسوں کو منہدم کر دیا تھا۔ جب اس پر مدارس کے ذمہ داروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تو پولیس نے کہا کہ یہ مدرسے غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے تھے اور ان میں حفاظتی انتظامات کا فقدان تھا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے تمام مدرسوں کو بند کرنے کے تازہا بیان کے بعد ایک بار پھر احتجاج کیا جا رہا اور اس بیان کی مذمت کی جا رہی ہے۔

Previous Post

ٹرمپ دورِ صدارت میں ملنے والے غیر ملکی تحائف کو حکومتی ریکارڈ کا حصہ نہ بنانے کا انکشاف

Next Post

عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہو نے کے بعد پولیس کا زمان پارک میں آپریشن

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

court
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزا سنا دی

فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ...

Read more
ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
Next Post
عمران خان کے  اسلام آباد روانہ ہو نے کے بعد پولیس کا زمان پارک میں آپریشن

عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہو نے کے بعد پولیس کا زمان پارک میں آپریشن

مریم نواز  کی28 جنوری کو وطن واپسی،  شیڈول جاری

'ضمانت پارک' میں صرف ایک خاتون ہے تو گولیاں اور پیٹرول بم کون برسا رہا ہے؟ مریم نواز

“میرے اشارے پر لوگ  گرفتاریاں دیں گے” عمران خان کا جیل بھروتحریک کااعلان

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ، فرد جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت 30 مارچ تک ملتوی

لاہور قلندرز  پی ایس ایل  8 کی  چیمپیئن بن گئی

لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 کی چیمپیئن بن گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

گلیڈی ایٹرز کو  سلطانز کے ہاتھوں9 رنز سے شسکت ، پلے آف  کی دوڑ سے باہر

گلیڈی ایٹرز کو سلطانز کے ہاتھوں9 رنز سے شسکت ، پلے آف کی دوڑ سے باہر

اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کی  بیٹی کا دبئی میں انتقال

اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال کی بیٹی کا دبئی میں انتقال

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023