وزیر خارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے تین روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہو گئے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین میں منعقد ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ انہیں چینی وزیر خارجہ نے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 14 سے 16 جولائی تک چین میں ہوگا، جس میں پاکستان، چین، بھارت، ایران، روس اور دیگر تمام رکن ممالک شامل ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس مرتبہ بیلاروس کے تنظیم میں رکن بننے کے بعد پہلی بار وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں عالمی امور، SCO کی خارجہ پالیسی اور سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔