NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
اسمبلی تحلیل پر آئینی ذمہ داری پوری کریں، وزیراعظم کی گورنرکو ہدایت

تورات، انجیل اور قرآن کی بے حرمتی کے فیصلے کے خلاف مہم چلائیں گے، شہباز شریف

Pak Admin by Pak Admin
21 جولائی , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔مقدس کتابوں، ہستیوں اور شعائر کی بے حرمتی اظہار کی نہیں، دنیا کو مستقل آزار دینے کی آزادی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تورات، انجیل اور قرآن کریم کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ واقعات کا تسلسل اور ترتیب ثبوت ہے کہ یہ اظہار کا نہیں بلکہ سیاسی اور شیطانی ایجنڈے کا حصہ ہے، پورے عالم اسلام اور مسیحی دنیا کو مل کر اس سازش کو روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شیطان کے پیروکار اُس کتاب کی بے حرمتی کر رہے ہیں جس نے انسانوں کو عزت دی، حقوق اور رہنمائی دی ۔ انہوں نے کہا کہ تورات اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے سے بے حرمتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی، یہ نفرت کا فروغ ہے جس کی عالمی قانون اجازت نہیں دیتا۔

شہباز شریف مذہبی جذبات بھڑکانے، اشتعال انگیزی، دہشت گردی اور تشدد پر اکسانے کے ان رویوں کو دنیا کے امن کے لئے مہلک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رویے قانونی و اخلاقی دونوں لحاظ سے شدید قابل نفرت اور قابل مذمت ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کے ایک اور اسلامو فوبک فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ آزادی اظہار، رائے اور احتجاج کی آڑ میں مذہبی منافرت پر مبنی اور اشتعال انگیز کارروائیاں کرنے کی اجازت کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی قانون ریاستوں کیلئے مذہب، عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد پر اکسانے کو ممنوع قرار دیتا ہے، ایسے اقدامات قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہیں۔ عالمی برادری ان اسلامو فوبک کارروائیوں کی غیر مبہم طور پر مذمت کرے۔

Previous Post

ضلع خیبر میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، پولیس اہلکار شہید، دو حملہ آور ہلاک

Next Post

آصف زرداری دبئی پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

court
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزا سنا دی

فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ...

Read more
ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
Next Post
الزامات،  زرداری نے عمران خان کو 10ارب روپے کا قانونی نوٹس بھجوادیا

آصف زرداری دبئی پہنچ گئے، اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع

آئی ایم ایف  سےعمران کے معاہدوں کی پاسداری نہ کریں تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔ مریم نواز

مریم نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں

Nawaz Sharif

زرداری کے بعد نواز شریف بھی دبئی پہنچ گئے ، نگران سیٹ پر مشاورت کا امکان

پاکستان کے حمزہ خان  ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن بن گئے

پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن بن گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

Lahore Smog School closed

سموگ بے قابو، حکومت کا لاہور میں ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا اعلان

sindh cabinet

سندھ میں زرعی ٹیکس کی منظوری ، 15 کروڑ روپے آمدنی والے مستثنیٰ ہوں گے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023