NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
واٹس ایپ ہیک ہو گیا ،  ڈیٹا خاص مقصد کےلیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے، ثاقب نثار

واٹس ایپ ہیک ہو گیا ، ڈیٹا خاص مقصد کےلیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے، ثاقب نثار

Pak Admin by Pak Admin
6 مارچ , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

لاہور ( نئی تازہ رپورٹ ) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ان کا واٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے، ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کےلیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔ کسی کی نجی زندگی میں مداخلت کرنا چوری کے زمرے میں آتا ہے۔ ملک کے مسائل کا حل الیکشن میں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بتایا کہ دوروز سے میرا وٹس ایپ ہیک ہو گیا ہے جو ابھی تک ریکور نہیں ہوا۔ خدشہ ہے کہ میرے موبائل ڈیٹا کو کسی خاص مقصد کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وٹس اپ ہیک کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی۔اس سے قبل میری مختلف ویڈیوز کو جوڑ کر ایک آڈیو بنائی گئی تھی۔کسی کی نجی زندگی میں مداخلت کرنا چوری کے زمرے میں آتا ہے۔

ثاقب نثارنے کہا کہ آج کل عدالتی فیصلوں پر بات کر نے والوں کو قانون کی زبر زیر معلوم نہیں۔جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ کبھی عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے۔ صرف ایک مقدمہ کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ملتا رہا۔ انہوں نے کہ جب چیف جسٹس نہیں بنا تھا تو نواز شریف نے مختلف حلقوں میں کہنا شروع کر دیا کہ یہ اپنا چیف ہے۔میں نے پانامہ کیس میں خود کو بینچ سے الگ کرلیا تھا۔ نااہلی کیس میں میعاد سے متعلق اوپن نوٹس کردیا تھا کہ جو بھی معاونت کرنا چاہے کرے۔نااہلی کی میعاد کا تعین آئین اور قانون کی روشنی میں کیا۔

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا، اسے سیاسی رنگ دیا گیا۔عمران خان کو ان 3 نکا ت پر صادق اور امین قرار دیا تھا ، اکرم شیخ نے عمران خان سے متعلق 3 نکات لکھ کر دئیے کہ ان پر فیصلہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی کے ایل آئی کی فارنزک رپورٹ کا اگر کوئی جائزہ لے تو سر پکڑ کر بیٹھ جائے۔پی کے ایل آئی کا سربراہ ایک پیر کے کہنے پر لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل الیکشن میں ہے۔2018میں بھی الیکشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جسے ناکام بنایا تھا، اس کے گواہ بابر یعقوب ہیں۔

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے غلط فیصلے کیے ہوں گے۔ملک کی بقاء کے لیے جوفیصلے کیے ان پر عملدرآمد کیوں نہیں کرتے؟میں اب کسی کو انٹریو نہیں دوں گا،میرے مرنے کے بعد ایک کتاب شائع ہوگی جس میں تمام حقائق ہوں گے۔1997سے لیکر چیف جسٹس کے عہدے تک کی ساری کہانی لکھوں گا۔

Previous Post

بولان ، بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکہ، 9 اہلکار شہید

Next Post

سعودی عرب نے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Zohran Mamdani mayor NYC
انٹرنیشنل

نیو یارک میں تاریخ رقم: مسلمان امیدوار ظہران ممدانی میئر منتخب

نیو یارک میں ہونے والے میئر کے انتخابات میں پہلی بار ایک مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے شاندار کامیابی حاصل...

Read more
IHC islamabad
اسلام آباد

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر شہریوں کے خلاف فوراً مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم...

Read more
islamabad IHC DC
قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرفراز ڈاہا کو بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس بحال کر دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاوٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق فیصلہ...

Read more
Pakistan Nursing Council
قومی

پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے عہدیداران فارغ، صدارتی آرڈینینس جاری

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) صدرِ مملکت نے پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے...

Read more
Next Post
سعودی عرب نے پاکستان میں  10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

آئی ایم ایف  کا جائزہ مشن 31 جنوری کو پاکستان پہنچے گا، شیڈول جاری

اہداف پر پیش رفت ،آئی ایم ایف کا پاکستان کےاقدامات پر اطمینان کا اظہار

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی وارنٹ  گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

امیتابھ بچن فلم  شوٹنگ کے دوران  زخمی ،ٹھیک ہونے میں چند ہفتے لگیں گے

امیتابھ بچن فلم شوٹنگ کے دوران زخمی ،ٹھیک ہونے میں چند ہفتے لگیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

dead body Pakistani

بلوچستان کے ضلع صحبت پور اور گوادر میں خونریز واقعات، 13 افراد جاں بحق

moon and mosque

رمضان المبارک 2025 کے دوران لاہور کے لیے سحر و افطار کے اوقات

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3017 shares
    Share 1207 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2445 shares
    Share 978 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2388 shares
    Share 955 Tweet 597
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023