NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result

توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کو پھر حاضری سے استثنا، فرد جرم 28 فروری تک موخر

Pak Admin by Pak Admin
21 فروری , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ)عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس فوجداری کیس میں عمران خان کو ایک بار پھر حاضری سے استثنا دیے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک مؤخر کردی ۔

منگل کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں الیکشن کمیشن کےتوشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نےعدالت میں پیش ہو کر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دریافت کیا کہ آج پھر استثنا کی درخواست ہے ؟اب ان کو کہیں کہ پیش ہو جائیں۔ وکیل نے جواب دیا 28 فروری کو عمران خان کا ایکسرے ہو جائے گا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ اس طرح ہوتا رہا تو یہ ٹرائل ہوتا نظر نہیں آرہا ۔ وکیل نے بتایا کہ کل بھی عمران خان بڑی مشکل سے لاہور ہائی کورٹ پہنچے تھے ، جس پر جج نے کہا کہ اسی مشکل سے ان کو یہاں بھی آنا تو پڑے گا ۔
ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ پمز سے ان کی تصدیق کروا لیتے ہیں۔ کوئی مجھے ایم ایل سی تو دکھائیں انجریز کی نوعیت کیا ہے ؟۔ کون سی انجری عمران خان کو آئی ہے وہ تو دکھا دیں۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کل بھی عمران خان وہیل چیئر پر نہیں بلکہ خود چل کر لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم نے 9 جنوری کو طلب کرنے کا حکم دیا تھا آج 21 فروری ہو چکی ہے۔ کیس کی کاپیز ملزم کوہی دی جاتی ہیں، پلیڈر کو نہیں ۔ آج ہم نے اسی لیے عمران خان کی ذاتی حاضری رکھی تھی۔ عدالت نے اس موقع پر کاپیز الیکشن کمیشن کے وکیل کو واپس کردیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یقین کریں ہم ہر تاریخ پر استثنا دے رہے ہیں، پتا تو چل جائے کب آئیں گے ؟۔

عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آج کا استثنا منظور کر لے، آئندہ تاریخ پر آجائیں گے۔ یہ کچھ کیس ہی نہیں ہے، عمران خان ضرور پیش ہوں گے۔ ڈاکٹر کی تجویز اور سکیورٹی کی وجہ سے عمران خان پیش نہیں ہو رہے۔ بینکنگ کورٹ اور باقی عدالتوں میں بھی پیش ہونا ہے، یہاں بھی آجائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اگر کیس کی نقول یہ اب لے لیں تو میں استثنا کی مخالفت نہیں کروں گا ، جس پر عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے اس کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دینی ہے۔ وکیلِ الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت آئندہ سماعت کی تاریخ فرد جرم کے لیے مقرر کردے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کہا 28 فروری کی تاریخ رکھ رہا ہوں اس سے آگے التوا نہیں ہو گا ۔ عدالت نے عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے استثنا کی درخواست منظور کرلی اورفرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 28 فروری تک مؤخر کردی۔

Previous Post

سکیورٹی فورسزکے ملک بھر میں آپریشنز، 3 ماہ کے دوران 142 دہشت گرد ہلاک ،ہزار سے زائد گرفتار

Next Post

چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
Next Post
چیئرمین  نیب  آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، بعد میں منسوخ

شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، بعد میں منسوخ

پرویز الہٰی  10 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کے  ہمراہ   تحریک انصاف  میں شامل ہوگئے

پرویز الہٰی 10 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

پی ایس ایل،لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو63 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل،لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو63 رنز سے شکست دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

حج درخواستوں کی 16 مارچ سے وصولی،  عازمین کو پونے بارہ لاکھ ا دا کرنا ہوں گے

آئندہ سال سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس11لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے

bus firing noshki

بلوچستان، مسلح افراد نے بس میں سوار 9 مسافروں کوقتل کر دیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2370 shares
    Share 948 Tweet 593
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023