NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
podium

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

تحریر: شاہزادہ احسن اشرف

Pak Admin by Pak Admin
28 اگست , 2025
in غیر زمرہ جات
A A
0

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے اصل ہیروز کو فراموش کر کے جعلی ہیروز کو سامنے لے آئے۔ یہی المیہ آج ہماری ریاست کا ہے۔

سوچیے اور دیکھیے!
کیا ہمارے صدارتی تمغوں اور قومی ایوارڈز میں کوئی ایک سائنسدان ہے جس نے اجناس یا سبزیوں کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کا کوئی نیا طریقہ دریافت کیا ہو؟
کیا کوئی آبی ماہر ہے جس نے بارش اور سیلاب کے پانی کو محفوظ اور قابلِ استعمال بنانے کی کوئی جدید تکنیک پیش کی ہو؟

مصنف

کیا کوئی ڈاکٹر ہے جس نے انسانوں، جانوروں یا زراعتی بیماریوں کے علاج کی کوئی نئی دوا ایجاد کی ہو؟
کیا کوئی انجینیئر ہے جس نے تعمیرات، طب یا کیمیا میں دنیا کو کوئی نئی ایجاد دی ہو؟
کیا کوئی معیشت دان ہے جس نے ہمیں قرضوں کی غلامی سے نجات دلانے کا کوئی راستہ دکھایا ہو؟

افسوس! ہمارے قومی اعزازات کی فہرست میں ایسے نام کم ہیں، اور زیادہ وہ لوگ ہیں جن کا کمال صرف گانا، ناچنا یا تماشا دکھانا ہے۔ جب ایسے ہی لوگ “قوم کے فخر” قرار پائیں تو یہی تو قحطُ الرجال ہے۔

افسوس ناک پہلو یہ بھی ہے کہ انہی تمغوں سے بعض ایسے افراد کو بھی نوازا گیا ہے جو نیب کے کیسز میں نامزد ہیں، کچھ کے خلاف انٹرپول کے ریڈ وارنٹ جاری ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ہمارے “ستارہ امتیاز” اور “قومی اعزازات” کا معیار آخر کیا ہے؟ کیا یہ واقعی علم، خدمت اور قربانی کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں یا پھر تعلقات، خوشامد اور سیاسی مصلحتوں کی بنیاد پر بانٹے جاتے ہیں؟

قوموں کی بقا ان کے اصل ہیروز سے جڑی ہوتی ہے۔ جب ایک قوم اپنے سائنسدانوں، محققین، اساتذہ اور محنت کشوں کو نظر انداز کر کے گلیمر، رسومات اور دکھاوے کو اعزاز بنائے، تو وہ قوم زوال کی کھائی میں جا گرتی ہے۔

یہ لمحۂ فکریہ ہے — ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ آنے والی نسلوں کو کن ناموں کے سائے میں پرورش دینی ہے۔ کیا وہ نام جنہوں نے علم و تحقیق کو آگے بڑھایا، یا وہ جو صرف وقتی تفریح کا سامان بنے؟

 

(مصنف سابق چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے، سابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار ہیں)

ڈسکلیمر: اس ویب سائٹ پر شائع کیے گئے خیالات مصنفین کے ذاتی ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ اس ویب سائٹ یا اس کے منتظمین کی رائے کے بھی عکاس ہوں۔

Tags: Shahzada Ahsan Ashraf
Previous Post

وفاقی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان

Next Post

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

میں لیبیا، عراق، شام، کشمیر یا غزہ کے لوگوں سے ہی حالات کیوں پوچھوں؟
غیر زمرہ جات

میں لیبیا، عراق، شام، کشمیر یا غزہ کے لوگوں سے ہی حالات کیوں پوچھوں؟

تحریر: شہزادہ احسن اشرف Why I ask from them ? Why not from these ? مجھے سمجھ نہیں آتی کہ...

Read more
بنگالیوں کو غصہ اس بات پر ہے کہ شیخ مجیب سے دھوکہ کیسے کھایا ۔۔۔۔۔ تحریر: شہزادہ احسن اشرف
غیر زمرہ جات

بنگالیوں کو غصہ اس بات پر ہے کہ شیخ مجیب سے دھوکہ کیسے کھایا ۔۔۔۔۔ تحریر: شہزادہ احسن اشرف

کہتے ہیں ‏"کچھ لوگوں کو کچھ وقت کے لیے بیوقوف بنایا جا سکتا ہے، کچھ لوگوں کو کچھ زیادہ دیر...

Read more
Next Post
Pakistan United Nations UN

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

Recommended

نئی کوچز کے ساتھ  گرین لائن ٹرین   27 جنوری سے  چلے گی

گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا

پٹرولیم مصنوعات   کی درآمد،  بینکوں کا لیٹر آف کریڈٹ دینے انکار

بحری جہاز روس سے پاکستان کے لئے تیل لے کر کل عمان پہنچے گا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3480 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3013 shares
    Share 1205 Tweet 753
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2441 shares
    Share 976 Tweet 610
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2365 shares
    Share 946 Tweet 591
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023