اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی تعلیمی بورڈ (FBISE) نے آج منگل کو انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
فیڈرل بورڈ نے 11ویں اور 12ویں جماعت (ایچ ایس ایس سی پارٹ اوّل اور پارٹ ٹو) کے نتائج منگل 26 اگست 2025 کو جاری کر دیے ہیں۔ یہ امتحانات رواں سال منعقد ہوئے تھے۔
طلبہ اپنا رزلٹ مختلف طریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ جن طلبہ نے داخلہ فارم جمع کراتے وقت اپنا موبائل نمبر درج کیا تھا، انہیں نتیجہ بذریعہ ایس ایم ایس خودکار طور پربھجوا دیا جاتا ہے۔
جبکہ طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے یہ طریقہ اپنائیں۔
FB (اسپیس) رول نمبر لکھ کر 5050 پر بھیجی دیں۔جوابی ایس ایم ایس میں آپ کو نتیجہ مل جائے گا۔بورڈ سے مزید معلومات یونیورسل فون نمبر 111032473 سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
آن لائن نتیجہ معلوم کرنے کے لیے طلبہ بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk پر اپنا رول نمبر درج کر سکتے ہیں۔ کچھ دیر میں مکمل نتائج نئی تازہ ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے۔