NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
پارلیمنٹ کو پورا نیب قانون ہی ختم کرنے کا اختیار ہے، جسٹس منصور کا اختلافی نوٹ

پارلیمنٹ کو پورا نیب قانون ہی ختم کرنے کا اختیار ہے، جسٹس منصور کا اختلافی نوٹ

Pak Admin by Pak Admin
30 اکتوبر , 2023
in قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے کیس میں جسٹس منصور علی شاہ کا اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا . جسٹس منصور نے لکھا ہے کہ پارلیمنٹ کو پورا نیب قانون ختم کرنے کا اختیار ہے، نیب قانون میں ترامیم خالصتاً انتظامیہ کا معاملہ ہے لہٰذا عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے 27 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ میں لکھا کہ عدلیہ قانون سازی کا اس وقت جائزہ لے سکتی ہے جب وہ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہو، لیکن قانون سازوں کے مفاد کو سامنے رکھ کر قانون سازی کو جانچنا پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔

اپنے اختلافی نوٹ میں جسٹس منصور نے کہا کہ ہر ادارے کو دوسرے کا احترام کرنا چاہیے، جمہوریت کی بقاء کے لیے باہمی برداشت اور تحمل لازم ہے۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے لکھا کہ عوامی ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ نے نیب قانون میں ترامیم کیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کی مخالفت یا حمایت کے بجائے اسے عدالت میں چیلنج کر دیا۔

جسٹس منصور نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا کیونکہ نیب ترامیم سے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوئے ، تعزیرات پاکستان کے تحت بھی پبلک آفس ہولڈر کے خلاف کارروائی ممکن ہے کیونکہ تعزیرات پاکستان کے تحت پبلک آفس ہولڈر پبلک سرونٹ ہیں۔

اختلافی نوٹ میں لکھا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کے خلاف ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ، کرپشن یا غیر قانونی ذریعے سے دولت بنانے پر ٹیکس قانون، انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ جسٹس منصور نے لکھا کہ نیب کتنی کرپشن پر کارروائی کرے یہ تعین کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے عدلیہ کا نہیں۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے لکھا کہ عدلیہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کی اسکورٹنی نہیں کر سکتی، کتنی مالیت کی کرپشن ہوگی تو وہ میگا اسکینڈل کہلائے گا، اس کا تعین کرنا عدلیہ کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے، عدلیہ پارلیمنٹ کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھا سکتی اور پارلیمنٹ کو اپنی تجاویز کے ذریعے دباؤ میں نہیں لاسکتی۔

اختلافی نوٹ میں تھریر کیا گیا ہے کہ آئین نے ریاست کے تینوں ستونوں کو مکمل خود مختاری دے رکھی ہے، اختیارات کی تکون آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے، پارلیمنٹ کا کام قانون بنانا جبکہ منتخب حکومت کا کام پارلیمنٹ کے قانون پر عمل درآمد کرانا ہے ،عدلیہ کا کام پارلیمنٹ کے بنائے قانون کی تشریح کرنا ہے۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے اپنے نوٹ میں کہا کہ اکثریتی فیصلے میں وجہ نہیں بتائی گئی نیب ترامیم کیسے بنیادی حقوق سے متصادم ہیں، طویل سماعت کے دوران بار بار یہ سوال پوچھا جاتا رہا نیب ترامیم بنیادی حقوق سے کیسے متصادم ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل عدالت کے اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہے۔

اختلافی نوٹ میں جسٹس منصورعلی شاہ نے لکھا کہ آئین نے ایک سیاست دان کے احتساب کا طریقہ کار طے کر رکھا ہے، منتخب سیاست دان کا آئینی طریقہ کار سے احتساب کا ذریعہ ووٹ ہے، پارلیمان نے جو کیا وہ پارلیمان ہی ختم کر سکتا ہے انہوں نے لکھا کہ پارلیمنٹ قانون میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ قانون کو ختم بھی کر سکتا ہے، پارلیمنٹ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ پورا نیب قانون ہی ختم کر دے۔

یاد رہے کہ ستمبر میںسپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیاتھا جبکہ بینچ میں شامل جسٹس منصور علی شاہ نے اس فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

Previous Post

نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، 14 نکاتی ایجنڈہ جاری

Next Post

سپریم کورٹ نے ماتحت عدالتوں کو نیب کیسز کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

court
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزا سنا دی

فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ...

Read more
ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
Next Post
سول مقدمات میں بغیرمرضی ڈی این اے ٹیسٹ غیر قانونی ہے، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے ماتحت عدالتوں کو نیب کیسز کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ، مٹی کا تیل ، لائٹ ڈیزل آئل سستا

IMF Pakistan

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 71 کروڑ ڈالرکی قسط کے لیے مذاکرات کا اغاز

ECP Election commission of Pakistan

ملک میں عام انتخابات 11 فروری 2024 کوہوں گے، الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ میں بیان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو بیٹے اوربھتیجے سمیت  گرفتار کرلیا گیا

سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کو بیٹے اوربھتیجے سمیت گرفتار کرلیا گیا

اسرائیل اور حماس  کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں دو دن کی توسیع

اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں دو دن کی توسیع

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023