NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
عدالت حکومت  نہیں کرنا چاہتی ، مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے  ممکن ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کو آئینی معاملات میں الجھا کر امتحان لیا گیا، چیف جسٹس

تمام ساتھی ججوں کا میرے ساتھ برتاوبہت اچھارہا ، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ایک قابل تعریف شخصیت کے مالک ہیں

Pak Admin by Pak Admin
11 ستمبر , 2023
in اہم خبریں, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی معاملات میں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا،سخت امتحان میں کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی۔

پیر کونئے عدالتی سال کے آغازکے موقع پر منعقدہ تقریب خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بطور چیف جسٹس آخری بار نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کر رہا ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فروری 2023 میں سپریم کورٹ کے سامنے کئی آئینی مقدمات آئے، آئینی ایشوزمیں الجھا کر عدالت کا امتحان لیا گیا سخت امتحان میں کئی مرتبہ عدالت خود شکار بنی۔

انہوں نے کہا کہ جو واقعات پیش آئے انہیں دہرانا نہیں چاہتا لیکن اس سے عدالتی کارکردگی متاثر ہوئی، تمام واقعات آڈیو لیکس کیس فیصلے کا حصہ بنائے ہیں۔

چیف جسٹس نے گزشتہ برس کے دوران عدالت کی ایک سالہ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے زیرالتوا مقدمات میں خاطر خواہ کمی نہ لانے کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں 2 ہزار کی کمی ہی کرسکے، تعیناتی کے ایک سال میں سپریم کورٹ نےریکارڈ 23 ہزارمقدمات نمٹائے جبکہ گزشتہ سال نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد 18 ہزارتھی، کوشش تھی کہ زیرالتواء مقدمات 50 ہزارسے کم ہوسکیں۔

چیف جسٹس نے ڈیمز فنڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2023 میں 4 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا، فنڈزمیں رقم آنے کا مطلب عوام کا سپریم کورٹ پراعتماد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیمزفنڈ کے اس وقت 18 ارب روپے 60 کروڑ روپے اسٹیٹ بنک میں انویسٹ کیے گئے ہیں، ڈیمز فنڈ کی نگرانی سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ کررہا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے خطاب مین نامزد چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام ساتھی ججوں کا میرے ساتھ برتاوبہت اچھارہا۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے اس موقع پر کہا جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ایک قابل تعریف شخصیت کے مالک ہیں، ہمارا نقطہ نظر ایک دوسرے سے مختلف ہے،انہوں نے کہا کہ جہاں آزاد دماغ موجود ہوں وہاں اختلاف ہوتا ہے لیکن میرے دل میں ان کے لیے عزت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی کان اور آنکھ ہوتے ہیں، صحافیوں سے توقع ہوتی ہے وہ درست رپورٹنگ کریں گے، جہاںکوئی غلطی ہوئی اسے ہم نے نظرانداز کیا۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ مزید مضبوط، بااختیار اورآزاد ہوگی، انہوں نے کہا کہ میں نے نہ صرف اتفاق رائے بلکہ اختلاف رائے سے بہت کچھ سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ ملک میں استحکام آئے، جب سیاسی استحکام آئے گا تو عدلیہ سمیت ہر ادارہ مستحکم ہوگا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت عمر کی حد پوری ہونے پر16 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں ، اس بارے میں نوٹی فکیشن رواں برس 21 جون کو جاری کیا جا چکا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023 کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Previous Post

ایشیا کپ: ایک بارپھر بارش، پاک بھارت میچ کل مکمل ہوگا

Next Post

فواد حسن فواد وفاقی وزیر بن گئے، قلمدان جلد سونپا جائے گا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

court
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزا سنا دی

فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ...

Read more
ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
Next Post
فواد حسن فواد وفاقی وزیر بن گئے، قلمدان جلد سونپا جائے گا

فواد حسن فواد وفاقی وزیر بن گئے، قلمدان جلد سونپا جائے گا

Imran Khan PTI

سانحہ نو مئی : عمران خان 14 میں سے 10 مقدمات میں قصور وار قرار

عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری  کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی

Examinations students

پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

blast

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر جعفر ایکسپریس کی روانگی سے پہلےدھماکہ ، 21 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

judges letter, SC bench

الیکشن فنڈز کی عدم فراہمی، اٹارنی جنرل اور سیکرٹری خزانہ کی سپریم کورٹ طلبی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023