NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
hajj picture

پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے سخت شرائط، نئی پالیسی منظور

Pak Admin by Pak Admin
20 جون , 2026
in اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے پیش کردہ پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 کی منظوری دے دی، جس میں شفافیت، احتساب اور حجاج کرام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق، چار سالہ نئی پالیسی پاکستان کے پرائیویٹ حج سسٹم کو سعودی عرب کے وژن 2030 سے ہم آہنگ کرے گی اور کوٹہ پر مبنی موجودہ نظام کی جگہ کارکردگی اور تعمیل پر مبنی فریم ورک لاگو کیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت تمام موجودہ حج آپریٹرز کا ازسرِنو جائزہ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پرائیویٹ حج کوٹہ کی تقسیم ‘فرسٹ کم، فرسٹ سرو’ کی بنیاد پر ہوگی، جبکہ ہر آپریٹر کو کم از کم 2,000 حجاج کی بکنگ یقینی بنانی ہوگی۔ اس شرط کو پورا نہ کرنے والی کمپنیاں غیرفعال قرار دی جائیں گی۔

پالیسی کے مطابق، غیرمعیاری کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کا 50 فیصد سکیورٹی ڈپازٹ ضبط کر لیا جائے گا، جبکہ متاثرہ حجاج کو خودکار طور پر دوسرے آپریٹرز کے حوالے کر دیا جائے گا۔ تمام حج کمپنیوں کا ماہرین کے ذریعے آزادانہ جائزہ اور درجہ بندی کی جائے گی، اور لائسنس تین سال کے لیے جاری ہوں گے۔ حج کوٹہ کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور کارٹلائزیشن و اجارہ داری کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریشنز مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیے جائیں گے، اور بکنگ کا عمل صرف پرائیویٹ حج مینجمنٹ پورٹل (PHMP) کے ذریعے ہوگا۔ اس پورٹل کو نادرا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے مربوط کیا جائے گا۔ دستی بکنگ اور نقد لین دین پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حج کمپنیاں حجاج کے فنڈز اپنے پاس نہیں رکھ سکیں گی، بلکہ سعودی سروس فراہم کنندگان کو ادائیگیاں براہِ راست اسٹیٹ بینک کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ رواں سال پرائیویٹ حج کے بحران کے نتیجے میں تقریباً 67,000 پاکستانی حج ادا کرنے سے محروم رہ گئے تھے، جب کئی آپریٹرز سعودی ڈیڈلائن کے اندر ادائیگیوں اور معاہدوں کو مکمل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اس واقعے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے انکوائری، پارلیمانی احتساب اور پرائیویٹ آپریٹرز و ریگولیٹری فریم ورک پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد پاکستانی حجاج کے لیے ایک شفاف، موثر اور جواب دہ پرائیویٹ حج مینجمنٹ سسٹم فراہم کرنا ہے، جو سعودی وژن 2030 کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو اور مستقبل میں کسی بھی قسم کی بدانتظامی یا دھوکہ دہی کے امکانات کو ختم کرے۔

Tags: digital Hajj booking systemHajj quota policy PakistanMinistry of Religious Affairs PakistanPakistan private Hajj policy 2027-2030PHMP portal Pakistanprivate Hajj operators Pakistan
Previous Post

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے لیےایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری

Next Post

افغانستان میں 5.4 شدت کے زلزلے نے پاکستان کے کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
earthquake

افغانستان میں 5.4 شدت کے زلزلے نے پاکستان کے کئی علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا

afghan citizenz

غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف 10 جولائی سے ملک گیر کارروائی کا حکم

tanveer Ilyas IPP

سردار تنویر الیاس متعدد ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

NHA

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس پراضافی وصولی سے روک دیا

Recommended

Mianwali Dengue DHQ Hospital

ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی سے ڈینگی کے مریضوں کی غلط رپورٹس جاری ہونے لگیں

پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید کا انتقال

پشاور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس قیصر رشید کا انتقال

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3025 shares
    Share 1210 Tweet 756
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023