NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
“آپ بھی ذرا جیل میں رہ کر دیکھ لیں”  ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی

“آپ بھی ذرا جیل میں رہ کر دیکھ لیں” ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی

Pak Admin by Pak Admin
7 ستمبر , 2023
in اہم خبریں, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نواز میمن اور تین دیگر افسران پر پی ٹی آئی کے شہریار آفریدی ایم پی اونظر بندی کیس میں توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔

جمعرات کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی، عدالت نے تین پولیس افسران ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر، ایس پی فاروق بٹر اور ایس ایچ او ناصر منظور پر بھی فرد جرم عائد کی۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن پر فرد جرم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ کو سزا ہوتی ہے تو زیادہ سے زیادہ 6 ماہ جیل ہوگی، آپ بھی ذرا جیل میں رہ کر دیکھ لیں کہ جنہیں آپ جیل بھیجتے ہیں وہ کیسے گزارتے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اس آرڈر کا مقصد عدالتی حکم کی توہین کرنا نہیں تھا، اس موقع پر ڈی سی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی، تاہم عدالت نے ان کی معافی مسترد کرتے ہوئے فرد جرم پڑھ کر سنائی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم پی او آرڈر جاری کرکے اختیارات سے تجاوز پر توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن پر فرد جرم عائد کی ہے ، ڈی سی نے عدالت کے سامنے صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت کی طرف سے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس جمیل ظفر پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی، جسٹس بابر ستار نے جمیل ظفر پر توہین عدالت کیس میں الزامات پڑھ کر سنائے جب کہ انہوں نے بھی صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ دفاع پیش کرنا چاہتے ہیں؟ جس پرایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ مجھے وقت دے دیا جائے ۔

اسی کیس میں ایس پی فاروق بٹر اور ایس ایچ او ناصر منظور پر بھی توہین عدالت کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی جب کہ ان دونوں افسران نے بھی صحت جرم سے انکار کیا۔

فرد جرم عائد کیے جانے سے قبل ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ افسران نے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے، اس لیے فرد جرم عائد نہ کی جائے ، جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ کیسے فرد جرم عائد نہ کریں، یہاں توہین عدالت کا معاملہ چل رہا تھا لیکن پھر بھی آپ ایم پی او آرڈر جاری کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور پارٹی رہنما شاندانہ گلزار کی مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے گرفتاری کا آرڈر معطل کردیا تھا اور دونوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی تھی جب کہ ایس ایس پی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Previous Post

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا پاکستانی چوکیوں پر حملہ ناکام،12 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

Next Post

سرمایہ کاری سہولت کونسل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، چیلنجز سے نمٹنے اور معاشی ترقی کے لیے روڈ میپ وضع

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
petrol filling
تازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم ستمبر 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق...

Read more
Pakistan United Nations UN
قومی

”عالمی برادری پاکستان سے یکجہتی کا مظاہرہ کرے“، اقوام متحدہ نے امدادی رقم جاری کردی

نیویارک ( نئی تازہ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ...

Read more
podium
غیر زمرہ جات

قحطُ الرجال — اعزازات کی اصل حقیقت

قحطُ الرجال محض یہ نہیں کہ اہلِ کمال کم ہو جائیں، بلکہ اصل قحط یہ ہے کہ ایک قوم اپنے...

Read more
Next Post
نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سرمایہ کاری سہولت کونسل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، چیلنجز سے نمٹنے اور معاشی ترقی کے لیے روڈ میپ وضع

شہباز شریف متحدہ عرب امارا ت کے سرکاری دورے پر روانہ

لندن، شہباز شریف کینسرکے خلاف جنگ جیت گئے، ڈاکٹر نے رپورٹس کلیئر قرار دے دیں

مراکش میں  شدید زلزلہ، 600 سے زائد اموات، سیکڑوں عمارتیں منہدم

مراکش میں شدید زلزلہ، 600 سے زائد اموات، سیکڑوں عمارتیں منہدم

student examination

میڈیکل کالجز داخلہ ٹیسٹ، بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدوارگرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مستقبل میں اچھے تعلقات کے لئے عمران خان اور امریکی وفد کی لاہور میں ملاقات

IMF Pakistan

عرب امارات نے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز فراہمی بارےآئی ایم ایف کو یقین دہانی کرا دی

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3014 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2442 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2371 shares
    Share 948 Tweet 593
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023