NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
جنوبی وزیرستان ،  فورسزکے آپریشن  میں 8 دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی اہلکارشہید

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا پاکستانی چوکیوں پر حملہ ناکام،12 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

Pak Admin by Pak Admin
7 ستمبر , 2023
in اہم خبریں, قومی
A A
0

راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ) چترال میں پاکستان اورا فغانستان کی سرحد کے قریب دہشت گردوں کا دو پاکستانی چوکیوں پر حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا، 12 حملہ آور دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک بڑے گروپ نے ضلع چترال کے جنرل علاقے کالاش میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع دو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ مقابلے میں پاکستانی فورسز کے چار جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی ار کے بیان کے مطابق افغانستان کے نورستان اور کنڑ صوبوں کے گووردیش، پتیگال، برگ متل اور بتاش کے علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا، پاکستان نے ان معلومات کو عبوری افغان حکومت کے ساتھ بروقت شیئر کیا تھا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خطرے کے بڑھتے ہوئے ماحول کی وجہ سے پاکستانی چوکیاں پہلے ہی ہائی الرٹ پر تھیں، بہادر فوجیوں نے نہایت بہادری سے مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق چترال کے بہادر عوام بھی دہشت گردوں کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عوام سیکورٹی فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔

Previous Post

پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا

Next Post

“آپ بھی ذرا جیل میں رہ کر دیکھ لیں” ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

accident Ambulance
اہم خبریں

سرگودھا: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار...

Read more
petrol price march 2024
تازہ ترین

حکومت کا پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے جنوری 2026 کے دوسرے پندرہ روزہ دورانیے کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل...

Read more
examination hall students
تازہ ترین

میٹرک کے امتحانات عیدالفطر کے بعد 27 مارچ 2026 سے شروع کیے جائیں، لاہور بورڈ

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے پیشِ نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

Read more
Australia gun law
انٹرنیشنل

آسٹریلیا، نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ میں سخت اسلحہ قوانین منظور کرنے کی کارروائی شروع

نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ نے بونڈائی بیچ میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد طلنب کردہ ہنگامی اجلاس میں سخت...

Read more
Next Post
“آپ بھی ذرا جیل میں رہ کر دیکھ لیں”  ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی

"آپ بھی ذرا جیل میں رہ کر دیکھ لیں" ہائی کورٹ نے ڈی سی اسلام آباد پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کر دی

نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

سرمایہ کاری سہولت کونسل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، چیلنجز سے نمٹنے اور معاشی ترقی کے لیے روڈ میپ وضع

شہباز شریف متحدہ عرب امارا ت کے سرکاری دورے پر روانہ

لندن، شہباز شریف کینسرکے خلاف جنگ جیت گئے، ڈاکٹر نے رپورٹس کلیئر قرار دے دیں

مراکش میں  شدید زلزلہ، 600 سے زائد اموات، سیکڑوں عمارتیں منہدم

مراکش میں شدید زلزلہ، 600 سے زائد اموات، سیکڑوں عمارتیں منہدم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

راجن پور ، حلقہ این اے 193 میں گنتی جاری،محسن لغاری کو برتری حاصل

الیکشن 2024 : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت ختم, کل سے جانچ پڑتال ہو گی

sbp state bank

اسٹیٹ بینک نے رمضان 2024کے لیے بینکوں کے نئے اوقات جاری کردیے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3482 shares
    Share 1393 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3019 shares
    Share 1208 Tweet 755
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2446 shares
    Share 978 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2389 shares
    Share 956 Tweet 597
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2065 shares
    Share 826 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023