NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
Islamabad High Court

اسلام آباد ہائیکورٹ، شہر یار آفریدی کی نظربندی کا حکم کالعدم، ڈپٹی کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع

Pak Admin by Pak Admin
16 اگست , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او تھری کے تحت نظر بندی کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائیشروع کردی ہے۔

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے موقع پرشہریار آفریدی اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ہمراہ پیش ہوئے اورقرآن پاک کا نسخہ اٹھا کر روسٹرم پر آگئے ۔

جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنرعرفان نواز میمن کو روسٹرم پرطلب کیا توڈی سی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سب کے سامنے ہیں، انٹیلی جنس رپورٹسمیں بتایا گیا شہریار آفریدی نے اشتعال پھیلایا،ان کے ڈسٹرکٹ کورٹس پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جبکہ عدلیہ کے خلاف مہم میں بھی ان کا نام آیا ہے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ جیل میں ہونے کے باوجود انہوں نے لوگوں کو کیسے اشتعال دلایا؟ جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقف اختیار کیا کہ میری آنکھیں اور کان انٹیلی جنس رپورٹس ہی ہیں۔

جسٹس بابر ستار نے ایس ایچ او سے پوچھا کہ شہریار آفریدی کی منصوبہ بندی کی آپ کے پاس کیا معلومات تھیں؟ جس پر ایس ایچ او نے بتایا کہ میںاس وقت وہاں پر ایس ایچ اوتعینات نہیں تھا، چارج کسی اورکے پاس تھا،جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ پھر تو آپ کی جان چھوٹ گئی۔

عدالت نے دریافت کیا کہ شہریار آفریدی کی گرفتاری کے وقت ڈی پی او کون تھا؟ جس پر متعلقہ ڈی پی او روسٹرم پر آگئے۔

عدالت نے پوچھا کہ شہریار آفریدی کی پلاننگ سے متعلق آپ کے پاس کیا اطلاع تھی؟ جس پر ڈی پی او نے بتایا کہ میں اس وقت چھٹی پر گیا ہوا تھا۔

جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے شوکاز نوٹس کا جواب فائل کر دیا ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ جی سر، تحریری جواب داخل کرا دیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ 8 مئی کواسلام آباد میں کیا ہو رہا تھا ، کیا آپ نے اس بارے میں پوچھا؟ ان رپورٹس کی روشنی میں آپ نے بھی اپنا مائنڈ اپلائی کرنا ہوتا ہے، پولیس حکام بتائیں کہ 8 مئی کواسلام آباد میں کیا صورتحال تھی ؟

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان بھی عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ واقعہ ہونے سے قبل خدشات کی بنیاد پر کارروائی کی جاتی ہے، ہم نے یہ کارروائیاں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپیشل برانچ کی رپورٹ محض ایک مذاق ہے، وہ نوٹیفکیشن کہاں ہے جس پر شہریار آفریدی کی گرفتاری کی اجازت دی گئی۔

ایس ایس پی کے وکیل طاہر کاظمکی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ پہلا ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی وجوہات مختلف تھیں، عدالت نے کہا کہ نظربندی احکامات بعد میں جاری ہوئے اور گرفتار پہلے کیا گیا، تھریٹ الرٹس پر کارروائی خدشات کی بنیاد پر ہی کی جاتی ہے۔

جسٹس بابرستار نے کہا کہ عدالت آردڑ کالعدم قرار دیتی ہے اور پھر نیا ایم پی او آرڈر آجاتا ہے، جسٹس بابر ستار نے ایس ایس پی آپریشنز کا جواب بھی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز پر بھی فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ سنا دیا۔جسٹس بابر ستار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی سے متعلق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا ایم پی او آرڈر معطل کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ جانے کی اجازت دے دی۔

Previous Post

نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا

Next Post

سائفر گمشدگی ، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

court
تازہ ترین

انسداد دہشتگردی نے عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزا سنا دی

فیصل آباد ( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ...

Read more
ebike
قومی

وفاقی حکومت کا ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس قسطوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ایک لاکھ 16 ہزار...

Read more
ecp pakistan
قومی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو بھی نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے مقدمے میں سزا پانے والے پاکستان تحریک...

Read more
petrol price Pakistan
قومی

خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اگست سے کمی کا امکان ظاہر کر دیا...

Read more
Next Post
Imran Khan PTI

سائفر گمشدگی ، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے 29 لاکھ سے زائد مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے 29 لاکھ سے زائد مریضوں کی موجودگی کا انکشاف

جڑانوالہ واقعے میں ملوث 150 سے زائد افراد گرفتار، 1200 کے خلاف مقدمات

جڑانوالہ واقعے میں ملوث 150 سے زائد افراد گرفتار، 1200 کے خلاف مقدمات

نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

Imran Khan PTI

احتساب عدالت نے عمران خان کا 8 روز ہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا

راجن پور ، حلقہ این اے 193 میں گنتی جاری،محسن لغاری کو برتری حاصل

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3477 shares
    Share 1391 Tweet 869
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3002 shares
    Share 1201 Tweet 751
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2358 shares
    Share 943 Tweet 590
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2091 shares
    Share 836 Tweet 523
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2062 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023