NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
judges letter, SC bench

سپریم کورٹ ،ازخود نوٹس فیصلوں کے خلاف اپیل کا قانون کالعدم قرار

Pak Admin by Pak Admin
11 اگست , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ 2023 کالعدم قرار دے دیا۔ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون میں ازخود نوٹس کے فیصلوں خلاف اپیل کا حق دیا گیا تھا،

سپریم کورٹ نے جمعہ کو 87 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو ایسی قانون سازی کا اختیار نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کسی بھی قانون کو کالعدم قرار دینے کے اختیار کو انتہائی احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے اور ایک قانون کو اس وقت کالعدم قرار نہیں دینا چاہیے جب اس کی شقیں آئین سے ہم آہنگی رکھتی ہوں۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ آئین پاکستان سے واضح طور پر متصادم ہے، یہ ممکن نہیں ہے کہ اس قانون کو آئین سے ہم آہنگ قرار دیا جائے۔ ہم نے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف اٹھا رکھا ہے۔

فیصلے کے مطابق مذکورہ ایکٹ کو اسطرح بنایا گیا جیسے آئین میں ترمیم مقصود ہو، اگر اس قانون کے تحت اپیل کا حق دے دیا گیا تو مقدمہ بازی کا ایک نیا سیلاب آئے گا۔ سائیلن اس عدالت سے رجوع کرنا شروع کر دیں گے اور اس بات کو سامنے نہیں رکھا جائے گا کہ جو فیصلے دیے گئے ان پر عملدرآمد بھی ہوچکا۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق قانون سازی نہیں کر سکتی۔ طے شدہ اصول ہے کہ سادہ قانون آئین میں تبدیلی یا اضافہ نہیں کر سکتا اور سپریم کورٹ رولز میں تبدیلی عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے۔

فیصلے میں ججز نے کہا کہ ہمارے ذہنوں میں کوئی شک نہیں کہ مجوزہ قانون کا اصل مقصد آرٹیکل 184/3 کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق دینا تھا، اس سوال کا جواب کہ پارلیمنٹ بینچز کی تشکیل سے متعلق قانون بنا سکتی ہے نفی میں ہوگا۔

چیف جسٹس نے تفصیلی فیصلے میں 5 رکنی لارجر بینچ کا حوالہ بھی دیا او کہا کہ 5 رکنی لارجر بینچ طے کر چکا ہے ماسٹر آف دا روسٹر چیف جسٹس ہے، سپریم کورٹ قانون میں تبدیلی نہیں کرسکتی اور آئین واضح کر چکا ہے کہ تمام فریقین عدالتی فیصلوں پر عمل کے پابند ہوں گے۔

Previous Post

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو دھمکیاں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دو وکلا کے خلاف مقدمہ درج

Next Post

واٹس ایپ کا نیا فیچر،صارفین ایک ایپلی کیشن میں متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

sohail chaudhry ig police islamabad
اسلام آباد

کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے منگل کو باضابطہ طور پر انسپکٹر جنرل اسلام...

Read more
پمز سے ڈاکٹروں کی ٹیم زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ روانہ ہوگئی
اسلام آباد

اسلام آباد: پمز کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مدر اینڈ چائلڈ...

Read more
Result notice Text
اہم خبریں

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب کے تمام نو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026...

Read more
boxer Fatima Zahara
قومی

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

گلاسگو( نیوز ڈیسک) پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کی...

Read more
Next Post
واٹس ایپ کا نیا فیچر،صارفین ایک  ایپلی کیشن میں متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے

واٹس ایپ کا نیا فیچر،صارفین ایک ایپلی کیشن میں متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے

انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ، صدر نے سمری پر دستخط کر دیے

انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم ، صدر نے سمری پر دستخط کر دیے

گورنر کے سمری پر دستخط ، بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل ہو گئی

گورنر کے سمری پر دستخط ، بلوچستان اسمبلی بھی تحلیل ہو گئی

باجوڑ، فورسزکے آپریشن میں چار دہشتگرد مارے گئے ، سپاہی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اساتذہ کی حاضری اور جعلی داخلوں کی نگرانی کے لیے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اساتذہ کی حاضری اور جعلی داخلوں کی نگرانی کے لیے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

جیل بھرو تحریک  کی تاریخ رضا کاروں کی رجسٹریشن کے بعد دوں گا، عمران خان

جیل بھرو تحریک کی تاریخ رضا کاروں کی رجسٹریشن کے بعد دوں گا، عمران خان

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3028 shares
    Share 1211 Tweet 757
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023