NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
شہباز شریف اور ایرانی صدر نے پاک ایران بارڈر مارکیٹ  کا افتتاح کر دیا

شہباز شریف اور ایرانی صدر نے پاک ایران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کر دیا

دونوں رہنمائوں نے 100 میگاواٹ گبد-پولان پاور ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح بھی کیا

Pak Admin by Pak Admin
18 مئی , 2023
in اہم خبریں
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےتحصیل مند کے علاقے ردیگ میں مند۔پشین ۔بارڈر مارکیٹ اور 100 میگاواٹ گبد-پولان پاور ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا۔

جمعرات کواففتاح کے موقع پر دونوں رہنمائوں نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پودا بھی لگایا۔ سرکاری میدیا کے مطابق بارڈر مارکیٹ کےقیام سےدونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ میں مدد ملے گی۔ سرحد کے دونوں اطراف کے عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور سمگلنگ کی روک تھام کی جا سکے گی۔ حکومت مزید 5 بارڈر مارکیٹس پربھی کام کر رہی ہے جن کو جلد تجارت کیلئے کھول دیا جائے گا۔

بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 100 میگاواٹ گبد-پولان بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا۔ گبد-پولان ٹرانسمیشن لائن وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کی بدولت ریکارڈ مدت میں تعمیر مکمل ہوئی ہے۔ اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے ایران سے درآمد کی جانے والی سستی بجلی کی مجموعی مقدار 204 میگاواٹ ہو گئی ہے۔132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کو اپ گریڈ کرکے 220 کے وی کردیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ چار ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

نئی ٹرانسمیشن لائن سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بجلی کی ترسیل میں بہتری آئے گی اور کاروباری سرگرمیوں کے لئے بجلی کی وافر مقدر میسر آئے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل سےبلوچستان میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جس کا وعدہ وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے کیا گیاتھا۔

اففتاح کے موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف کے گوادر پہنچنے پر وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ان کا خیرمقدم کیا جس کے بعد وزیراعظم مند ۔پشین۔ بارڈر مارکیٹ کے افتتاح کے لئے تحصیل مند کے علاقے ردیگ پہنچے جہاں پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

Previous Post

سپریم کورٹ : حق دوتحریک گوادر کےسربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت

Next Post

امداد اللہ بوسال کو سیکریٹری خزانہ مقرر کر دیا گیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

accident Ambulance
اہم خبریں

سرگودھا: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار...

Read more
petrol price march 2024
تازہ ترین

حکومت کا پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے جنوری 2026 کے دوسرے پندرہ روزہ دورانیے کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل...

Read more
examination hall students
تازہ ترین

میٹرک کے امتحانات عیدالفطر کے بعد 27 مارچ 2026 سے شروع کیے جائیں، لاہور بورڈ

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے پیشِ نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

Read more
Australia gun law
انٹرنیشنل

آسٹریلیا، نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ میں سخت اسلحہ قوانین منظور کرنے کی کارروائی شروع

نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ نے بونڈائی بیچ میں حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد طلنب کردہ ہنگامی اجلاس میں سخت...

Read more
Next Post
امداد اللہ بوسال کو سیکریٹری خزانہ مقرر کر دیا گیا

امداد اللہ بوسال کو سیکریٹری خزانہ مقرر کر دیا گیا

ٹوئٹر بلیو ٹک صارفین کو دو گھنٹے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر نے کی سہولت

ٹوئٹر بلیو ٹک صارفین کو دو گھنٹے تک کی ویڈیو اپ لوڈ کر نے کی سہولت

court order imran bushra

جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت تین مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

زمان پارک سےنکلنے والے مزید 6 دہشتگرد گرفتار، تعداد 14 ہو گئی

زمان پارک سےنکلنے والے مزید 6 دہشتگرد گرفتار، تعداد 14 ہو گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

shehbaz cabinet

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، 26 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی

chief commissioner islamabad randhawa

کیپٹن (ر) انوارالحق کی جگہ محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کرنے کا فیصلہ

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3483 shares
    Share 1393 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3019 shares
    Share 1208 Tweet 755
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2447 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2390 shares
    Share 956 Tweet 598
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2065 shares
    Share 826 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023