NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
سیکیورٹی وجوہات اور تصادم کے خطرات،ضلعی انتظامیہ کا 8 مارچ کو لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار

سیکیورٹی وجوہات اور تصادم کے خطرات،ضلعی انتظامیہ کا 8 مارچ کو لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار

Pak Admin by Pak Admin
4 مارچ , 2023
in تازہ ترین, قومی
A A
0

لاہور( نئی تازہ رپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی وجوہات اور تصادم کے خطرات سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر 8 مارچ کو لاہور میں عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے مطابق سیکیورٹی خدشات، خواتین کے حقوق سے متعلق متنازع پلے کارڈز و بینرز اور جماعت اسلامی کے اسی دن ہونے والے حیا مارچ کے اراکین سے تصادم کے خدشات کے باعث مارچ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متنازع کارڈز اور بینرز کی موجودگی پرمذہبی جماعتوں کےاعتراضات ہیں، سکیورٹی مسائل، تھریٹ الرٹس اورامن وامان کی صورتحال کے تناظرمیں این اوسی نہیں دیا جاسکتا۔

اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے خط میں کہا گیا ہے کہ جماعتِ اسلامی خواتین ونگ بھی 8 مارچ کو عورت مارچ کے خلاف پروگرام کا اعلان کرچکی ہے، الحمرا ہال، مال روڈ، ایوان اقبال، ایجرٹن روڈ پر عورت مارچ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انتظامیہ کے خط میں لاہورپریس کلب سے فیصل چوک اورناصرباغ کےقریب عورت مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔عورت مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ سے 8 مارچ کو لاہور کے ناصر باغ میں ریلی نکالنے اور پارک کے اطراف میں مارچ کرنے کی اجازت طلب کی تھی ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ کے باعث یہ درخواست مسترد کردی۔

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سیکیورٹی کے موجودہ منظرنامے ، تھریٹ الرٹس اور امن و امان کی صورتحال کے علاوہ خواتین کے حقوق کی آگاہی کے لیے متنازع پلے کارڈز اور بینر جیسی سرگرمیوں کی روشنی میں عوام کے ساتھ ساتھ مذہبی جماعتوں کے تحفظات، خاص کر عورت مارچ کے خلاف جماعت اسلامی کے اعلان کردہ پروگرام کو دیکھتے ہوئے دو گروہوں میں تصادم کا خطرہ ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ 8 مارچ کو کسی بھی خراب صورتحال اور بے امنی سے بچنے کے لیے الحمرا ہال، دی مال اور ایوان اقبال میں کنونشن اور عورت مارچ کے انعقاد اور لاہور پریس کلب سے چیئرنگ کراس تک ریلی اور ناصر باغ میں ہونے والی ریلی کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جا سکتا۔

Previous Post

پاکستان تحریک انصاف کی وزیر اعظم شہباز شریف کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ کے دروازے پر دستک

Next Post

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IHC islamabad
اسلام آباد

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر شہریوں کے خلاف فوراً مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم...

Read more
islamabad IHC DC
قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرفراز ڈاہا کو بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس بحال کر دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاوٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق فیصلہ...

Read more
Pakistan Nursing Council
قومی

پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے عہدیداران فارغ، صدارتی آرڈینینس جاری

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) صدرِ مملکت نے پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے...

Read more
IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
Next Post
nab

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا

الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، عمران خان

سب سے بات اور سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہوں، حالات سے نکلنے کے لیے متحد ہونا پڑے گا، عمران خان

پاکستان سپر لیگ 8 . لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر  چھٹی کامیابی اپنے نام کر لی

پاکستان سپر لیگ 8 . لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر چھٹی کامیابی اپنے نام کر لی

وزیراعظم شہباز شریف ترقی پذیر ممالک سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لئے قطر پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ترقی پذیر ممالک سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لئے قطر پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اینٹی کرپشن پنجاب کا   بزدار  کابینہ کے  رکن عبدالحئی دستی کے   گھر پرچھاپہ ، غیر ملکی کرنسی سمیت کروڑوں روپے برآمد

اینٹی کرپشن پنجاب کا بزدار کابینہ کے رکن عبدالحئی دستی کے گھر پرچھاپہ ، غیر ملکی کرنسی سمیت کروڑوں روپے برآمد

blast

شمالی وزیرستان : بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3016 shares
    Share 1206 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2443 shares
    Share 977 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2387 shares
    Share 955 Tweet 597
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023