اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے پالیسی ریٹ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی حکام اورآئی ایم ایف کی ٹیم کے درمیان رات دیر گئے مذاکرات جاری رہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم ہر نکتے کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے پالیسی ریٹ 2 فی صد تک بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ پاور سیکٹر کے حوالے سے تفصیلات طے کی جا رہی ہے واضح رہے کہ آئی ایم ایف پا ورسیکٹر میں اصلاحات سمیت ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں دو فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ جبکہ پاور سیکٹر سے متعلق معاملات طے ہو جانے پر اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے9 ویں جماعت ( SSC part1) کے نتائج کا اعلان کر دیا
لاہور( نئی تازہ ڈیسک) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے سالانہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون، جسے...
Read more