NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
اپیکس کمیٹی اجلاس،سکیورٹی منصوبوں  کی رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا کردار کا جائزہ

اپیکس کمیٹی اجلاس،سکیورٹی منصوبوں کی رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ، سوشل میڈیا کردار کا جائزہ

Pak Admin by Pak Admin
25 فروری , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

اسلام اباد ( نئی تازہ رپورٹ) مرکزی اپیکس کمیٹی نے سکیورٹی سے متعلق منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اتفاق کیاہے کی دہشت گردی کا خاتمہ، معاشی بحالی اور سیاسی استحکام آپس مین ضڑے ہوئے ہیں، ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات، سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا کے کردار پر غور کیا گیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سینٹرل اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزرا وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر قانون، چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر، حساس سول اور عسکری اداروں کے سربراہان، سینیٹرز، وفاقی سیکریٹری وزارت داخلہ، تمام چیف سیکریٹریز، آزاد جموں اور کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے آئی جیز اور نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات خاص طور پر پشاور پولیس لائنز مسجد اور کراچی پولیس سربراہ کے دفتر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اور اس کے بعد کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ، معاشی بحالی اور سیاسی استحکام باہم منسلک ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ حساس اداروں کے نمائندوں نے سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف بے مثال شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج پاکستان، رینجرز، ایف سی، سی ٹی ڈی، پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین اور شہید افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کمیٹی کےاجلاس میں کراچی پولیس اور سیکیورٹی کے لیے ماضی میں منظور ہونے والے فنڈز کی عدم دستیابی کے معاملے پر غور کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی سے متعلق تمام منصوبوں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹیں بلا تاخیر دور کی جائیں۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ بنیادی آئینی فریضہ ہے، جس سے قومی جذبے، خلوص نیت، توجہ اور بہترین صلاحیت سے انجام دینا ہو گا۔اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاق صوبوں کو امن وامان کی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں بھرپور تعاون اور مدد فراہم کرے گا۔

بیان کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران میڈیا خاص طورپر سوشل میڈیا کے کردار پر غور کیا گیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران وہ معلومات بھی میڈیا پر نشر ہوجاتی ہیں جن سے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور سیکیورٹی آپریشن پر اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں جس سے آپریشن کرنے والے افسران اور جوانوں کی زندگیاں خطرات سے دوچار ہو جاتی ہیں۔

اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ دنیا کے دیگر ممالک میں رائج سائبر اسپیس اور دہشت گردی سے متعلق ایس او پیز اور ضابطوں سے راہنمائی لی جائے۔اعلامیے کے مطابق اسی تناظر میں میڈیا ہاﺅسز اور متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ ہنگامی صورت حال میں افواہوں، گمراہ کن اطلاعات اور عوام الناس میں خوف پیدا ہونے کے تدارک کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کے لیے دشواریاں پیدا نہ ہوں۔

اجلاس نے طے کیا کہ خدانخواستہ کسی ہنگامی صورت حال میں میڈیا اور عوام تک حقائق کی فراہمی کے لیے کسی ایک فوکل پرسن کو ذمہ داری تفویض کی جائے گی۔اپیکس کمیٹی کے اجلاس نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڈ کی سربراہی میں کمیٹی کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف تحقیقات، پراسیکیوشن اور سزا دلانے کے مراحل کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پاکستان داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، قومی یک جہتی، اتحاد اور اجتماعی جدوجہد وقت کی ضرورت ہے اور ان اہداف کے حصول کے لئےقومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور اس حوالے سے حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

Previous Post

پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالرز موصول ، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

Next Post

اسلام آباد، پبلک مقامات پر فیملیز کو تنگ کرنے،رشوت مانگنے والےدو پولیس اہلکار گرفتار

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

sohail chaudhry ig police islamabad
اسلام آباد

کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے منگل کو باضابطہ طور پر انسپکٹر جنرل اسلام...

Read more
پمز سے ڈاکٹروں کی ٹیم زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ روانہ ہوگئی
اسلام آباد

اسلام آباد: پمز کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مدر اینڈ چائلڈ...

Read more
Result notice Text
اہم خبریں

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب کے تمام نو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026...

Read more
boxer Fatima Zahara
قومی

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

گلاسگو( نیوز ڈیسک) پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کی...

Read more
Next Post
اسلام آباد، پبلک مقامات پر  فیملیز کو تنگ کرنے،رشوت مانگنے والےدو پولیس اہلکار گرفتار

اسلام آباد، پبلک مقامات پر فیملیز کو تنگ کرنے،رشوت مانگنے والےدو پولیس اہلکار گرفتار

موٹر وے پر مسافر بس، وین اور جیپ میں تصادم،12 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

موٹر وے پر مسافر بس، وین اور جیپ میں تصادم،12 افراد جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

اسلام آباد،بھارہ کہومیں  پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے سے  پانچ مزدور دب گئے،  دو جاں بحق

اسلام آباد،بھارہ کہومیں پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے سے پانچ مزدور دب گئے، دو جاں بحق

عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری  کے وارنٹ گرفتاری جاری

بینکنگ کورٹ، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کوپیش ہونےکا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ecp pakistan

الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں پر رکن بننے والوں کی رکنیت معطل کردی

Libya Boat Accident

لیبیا : کشتی حادثے میں ڈوبنے والوں میں 63 پاکستانی شامل، اکثر کا تعلق کرم، باجوڑ سے ہے

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3028 shares
    Share 1211 Tweet 757
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2395 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023