NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result

پاکستان ایک بار پھر ابھرتی معیشت بن کر اپنے مسائل حل کر سکتا ہے،بلاول بھٹو زرداری

Pak Admin by Pak Admin
20 فروری , 2023
in انٹرنیشنل, اہم خبریں, تازہ ترین, قومی
A A
0

میونخ ( نئی تازہ رپورٹ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بدترین معاشی طوفان کا سامنا ہے، عمران خان کی پالیسی پرنئی سویلین اور عسکری قیادت نے فل اسٹاپ لگادیا ہے،موسمیاتی سیلاب نے پاکستان کی معیشت کا رخ بدل دیا ہے، پاکستان ایک بار پھر ابھرتی معیشت بن کر اپنے مسائل حل کر سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان حکومت کی پالیسی دہشتگردوں کو خوش کرنے کی تھی، عمران نے دہشتگردوں سے غیر مشروط مذاکرات کیے لیکن ان کی پالیسی پرنئی سویلین اور عسکری قیادت نےفل اسٹاپ لگادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے، افغانستان سے خطرات کے حل کے بغیر پاکستان میں سکیورٹی کا مسئلہ رہے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے تاہم پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا، یوکرین میں جنگ اور عالمی معیشت کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی ہوئے ہیں۔سیلاب نے پاکستانی معیشت کے لیے مشکل صورتحال پیدا کی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کی نئی لہر کا سامنا ہے جس کا اثر معیشت پر ہوتا ہے۔ عالمی قرضے مختصر اور طویل مدت کا معاملہ ہوتا ہے۔ یوکرین جنگ اور سیلاب نے ملکی معیشت کو تباہ کیا لیکن پاکستان ایک بار پھر ابھرتی معیشت بن کر اپنے مسائل حل کر سکتا ہے۔پاکستان موجودہ بحران سے جلد نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال امریکا اور نیٹو کے افغانستان کو چھوڑ کرچلے جانے کا نتیجہ ہے۔پاکستان نے افغانستان کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں بدترین معاشی طوفان کا سامنا ہے، پاکستان کا ایک بڑا حصہ حالیہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے ، سیلاب کی تباہی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے، موسمیاتی سیلاب نے پاکستان کی معیشت کا رخ بدل دیا ہے اور پاکستان ابھی تک مشکلات سے باہر نہیں نکل سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 5 ملین ایکڑ پرفصلیں تباہ ہوئیں، پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کے لیےآئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہا ہے، یوکرین جنگ اور سیلاب نے ملکی معیشت کو تباہ کیا لیکن پاکستان ایک بار پھر ابھرتی معیشت بن کر اپنے مسائل حل کر سکتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایسے دور سے گزر رہا ہے جہاں غیر آئینی اقدام نہیں ہوں گے، اپوزیشن نے جو اقدامات اٹھائے وہ تاریخ میں پہلی بار ہوئے ہیں، جمہوریت میں سابق وزیر اعظم عمران خان جمہوری انداز اپنا کر واپس آسکتے ہیں مگر وہ جمہوری انداز نہیں اپنا رہے جو ان کے لئے فائدہ مند نہیں ہے۔

Previous Post

عمر کوٹ میں زائرین کی کشتی جھیل میں الٹنےسے 6 افراد ڈوب گئے

Next Post

ہائی کورٹ، پنجاب سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

Govt PTI meeting
تازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کردار پر ڈیڈلاک

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ لانگ مارچ پر...

Read more
sohail chaudhry ig police islamabad
اسلام آباد

کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد چارج سنبھال لیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے منگل کو باضابطہ طور پر انسپکٹر جنرل اسلام...

Read more
پمز سے ڈاکٹروں کی ٹیم زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ترکیہ روانہ ہوگئی
اسلام آباد

اسلام آباد: پمز کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مدر اینڈ چائلڈ...

Read more
Result notice Text
اہم خبریں

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور: پنجاب کے تمام نو بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک (دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2026...

Read more
Next Post
ہائی کورٹ، پنجاب سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

ہائی کورٹ، پنجاب سے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

court order imran bushra

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس ،عمران خان کےخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم

انتخابات کی تاریخ  کا فوری اعلان کریں، صدر کا الیکشن کمشنر کو خط

الیکشن کمیشن کی مشاورت سے معذرت، صدر نے 9 اپریل کو پنجاب، خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا

ا لیکشن کمیشن آئینی ادارہ ، عمران  کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے، مریم اورنگ زیب

ا لیکشن کمیشن آئینی ادارہ ، عمران کی ٹائیگر فورس نہیں بننے دیں گے، مریم اورنگ زیب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

روس سے خام تیل لے کردوسرا بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا

روس سے خام تیل لے کردوسرا بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا

punjab assembly

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2025 آج پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3028 shares
    Share 1211 Tweet 757
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2448 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2396 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2066 shares
    Share 826 Tweet 517
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023