اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بدھ 8فروری کوترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق ترکیہ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کے کام جاری ہونے کے باعث وزیراعظم کادورہ ملتوی کیا گیا۔
وزیراعظم اور وزیرخارجہ برادر ملک ترکیہ سے اظہار ہمدردی کے لئے جانا چاہتے تھے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات بھی متوقع تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہ ترکیہ کے باعث جمعرات 9 فروری کو کو بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس بھی مؤخر کردی گئی ہے۔ وزیراعظم کےدورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کا دورہ ترکیہ، 9 فروری کی کل جماعتی کانفرنس مؤخر
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج 8 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سےخطاب بھی کریں گے۔ صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 8 فروری کو سہہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر رکھا ہے۔
عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ منظور کر لیا، سلمان اکرم سیکرٹری جنرل مقرر
اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا...