NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
الیکشن کی تاریخ د ے دیں، گورنر کو چھوڑیں، ہائی کورٹ کی سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت

الیکشن کی تاریخ د ے دیں، گورنر کو چھوڑیں، ہائی کورٹ کی سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت

Pak Admin by Pak Admin
3 فروری , 2023
in اہم خبریں, پنجاب, تازہ ترین
A A
0

لاہور (نئی تازہ رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ بارے کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا ہے کہ گورنر کو چھوڑیں آپ الیکشن کی تاریخ دیدیں۔ پہلے بھی معاشی صورتحال خراب تھی مگر الیکشن تو ہوئے تھے۔پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے رہنما تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر درخواست پر جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سماعت کی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کب الیکشن کرائیں گے؟ جس پروکیل نے کہا کہ ہم الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں، اس حوالے سے بیشررفت ہوئی ہے، گورنر نے الیکشن کمیشن کے خط کے جواب میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔ جس پرعدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا کہ گورنر کو چھوڑیں آپ الیکشن کی تاریخ دے دیں، آپ اتنا کام کر رہے ہیں، آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں، اس حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کے متعدد فیصلے موجود ہیں۔

جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہے، پہلے بھی معاشی صورتحال خراب تھی مگر الیکشن تو ہوئے تھے۔وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ 90 روز پورے ہونے میں ابھی کافی وقت ہے، جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آپ تاریخ تو دیں کہ الیکشن کب کرائیں گے، ہم تو وہ بات کر رہے ہیں جو آئین میں درج ہے۔وکیل نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ الیکشن نہیں ہوں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے شیڈول جاری کر دیا ہے، ضمنی الیکشن پورے ملک میں ہونے ہیں، ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے وقت معاشی صورتحال کا خیال ذہن میں نہیں آیا۔ جسٹس جواد حسن نے کہا کہ اسد عمر صاحب، آج تو الیکشن کمیشن سے خوش ہو جائیں، آج الیکشن کمیشن آپ کے مؤقف کی حمایت کر رہا ہے، جس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن خوش ہونے کا موقع تو دے۔

عدالت نے اسد عمر سے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں فل بینچ بنا دیں، لیکن پی ٹی آئی نے فل بینچ نہ بنانے کی استدعا کر دی۔گورنر پنجاب کے وکیل بھی عدالت پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔عدالت نے گورنر پنجاب کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت چاہیے، جس پر وکیل نے بتایا کہ مجھے 7 دن کا وقت چاہیے۔اسد عمر نے کہا کہ 7 دن مزید جواب کے لیےدیں گے تو کافی وقت گزر چکا ہو گا، 7 روز کا وقت دینےکا مطلب ہے اسمبلی تحلیل کو 22 روز ہو چکے ہوں گے۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ عدالت آگئے ہیں تو بےفکر ہو جائیں، 4، 5 روز سےکچھ نہیں ہوتا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 9فروری تک ملتوی کردی.

Previous Post

تحریک انصاف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا

Next Post

بچے نے والد کے فون سے ایک ہزارڈالرکے پیزا، شوارما اور فرائز منگوا لئے

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IHC islamabad
اسلام آباد

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر شہریوں کے خلاف فوراً مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم...

Read more
islamabad IHC DC
قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرفراز ڈاہا کو بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس بحال کر دیا

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاوٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق فیصلہ...

Read more
Pakistan Nursing Council
قومی

پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے عہدیداران فارغ، صدارتی آرڈینینس جاری

اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) صدرِ مملکت نے پاکستان نرسنگ و مڈوائفری کونسل کے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے...

Read more
IMF Pakistan
قومی

آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو ای ایف ایف کے دوسرے جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد:( نئی تازہ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 25 ستمبر کو سات ارب ڈالرکی...

Read more
Next Post
بچے نے والد کے فون سے  ایک ہزارڈالرکے پیزا، شوارما  اور فرائز  منگوا لئے

بچے نے والد کے فون سے ایک ہزارڈالرکے پیزا، شوارما اور فرائز منگوا لئے

عمران خان کا  قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

عمران خان کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

بلاول سے متعلق نازیبا گفتگو، شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

بلاول سے متعلق نازیبا گفتگو، شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

شاہین آفریدی کا  شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے نکاح ہوگیا

شاہین آفریدی کا شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے نکاح ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

nab

نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی آفس پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا، دفتر سیل

جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر

جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3481 shares
    Share 1392 Tweet 870
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3017 shares
    Share 1207 Tweet 754
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2444 shares
    Share 978 Tweet 611
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2388 shares
    Share 955 Tweet 597
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2063 shares
    Share 825 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023