NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
IMF Pakistan

امید ہے حکومت آئی ایم ایف کے تقاضوں کے مطابق 9ویں جائزہ کو مکمل کرےگی۔ مشن چیف

Pak Admin by Pak Admin
31 جنوری , 2023
in اہم خبریں, قومی
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) آئی ایم ایف کے مشن چیف نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت عالمی مالیاتی فنڈ کے تقاضوں کے مطابق 9ویں جائزہ کو مکمل کرےگی.جبکہ وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے 9ویں جائزہ کی تکمیل کے لئے آئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے لئے پر عزم ہے، وزیر خزانہ سے منگل کو آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی ، آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف نتھن پورٹر نے کی۔
اس موقع پر آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ ایسترفیرس روئیس ،وزیرمملکت برائےخزانہ ومحصولات عائشہ غوث بخش،معاون خصوصی طارق باجوہ ، معاون خصوصی محصولات طارق محمود پاشا، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکرٹری خزانہ ،چیئرمین ایف بی آر، آئی ایم ایف وفد کےارکان اوروزارت خزانہ کے سینئرافسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آئی ایم ایف کے توسیع فنڈ سہولت (ای ایف سی) کے تحت 9 ویں جائزے کے لئے پاکستان کی معیشت اور مالیاتی واصلاحاتی ایجنڈاکاجائزہ لیاگیا۔

وزیر خزانہ نے مالیاتی خلیج کم کرنے ، ایکسچینج ریٹ کے استحکام اورمعیشت کی بہتری کے لئےتوانائی کے شعبے سمیت قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کے لئے حکومت کے اقدامات سے وفد کوآگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت نے بجلی کے شعبے میں بھی اصلاحات کاسلسلہ شروع کیاہے اور بجلی وگیس کے شعبے میں گردشی قرضے کےخاتمہ کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ا س حوالے سے طریقہ کار وضع کرے گی۔

وزیر خزانہ نے مذاکرات کے تسلسل پرآئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ ماضی میں بطوروزیر خزانہ انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پروگرام مکمل کیاتھا اور موجودہ حکومت آئی ایم ایف کےساتھ جاری پروگرام کو مکمل کرنے میں پرعزم ہے۔ انہوں نے 9ویں جائزے کی تکمیل میں آئی ایم ایف کو حکومت کی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ آئی ایم ایف کے مشن چیف نے اس امید کااظہار کیاکہ حکومت عالمی مالیاتی فنڈ کے تقاضوں کے مطابق 9ویں جائزہ کو مکمل کرےگی۔انہوں نے اس امید کابھی اظہار کیاکہ پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گااور آئی ایم ایف کے پروگرام کوبروقت مکمل کرے گا۔ نیتھن پورٹر نے کہاکہ مالیاتی اصلاحات پر آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Previous Post

چوہدری شجاعت ہی مسلم لیگ (ق) کے صدر رہیں گے ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

Next Post

پشاور دھماکے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

IMF Pakistan
قومی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا رخ تبدیل

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) مشرقِ وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی...

Read more
accident Ambulance
اہم خبریں

سرگودھا: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار...

Read more
petrol price march 2024
تازہ ترین

حکومت کا پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے جنوری 2026 کے دوسرے پندرہ روزہ دورانیے کے لیے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل...

Read more
examination hall students
تازہ ترین

میٹرک کے امتحانات عیدالفطر کے بعد 27 مارچ 2026 سے شروع کیے جائیں، لاہور بورڈ

لاہور( نئی تازہ ڈیسک) رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے پیشِ نظر لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن...

Read more
Next Post
پشاور   دھماکے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

پشاور دھماکے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی، گھریلو سلنڈر 703، کمرشل سلنڈر 2706 روپے  مہنگا

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی، گھریلو سلنڈر 703، کمرشل سلنڈر 2706 روپے مہنگا

گجرات پولیس کے لئے مزید 205  آسامیوں کی منظوری

میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

pervaiz elahi

گجرات ، پولیس کاچوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پرچھاپہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

petrol price march 2024

پٹرول 12 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 30 روپے فی لٹر سستا

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3484 shares
    Share 1394 Tweet 871
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    3024 shares
    Share 1210 Tweet 756
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2447 shares
    Share 979 Tweet 612
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2394 shares
    Share 958 Tweet 599
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2065 shares
    Share 826 Tweet 516
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023