اسلام آباد ( نئی تازہ نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 29 سے 30 جنوری تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔روسی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی.
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر29 تا 30 جنوری 2023 روس کا دورہ کر رہے ہیں۔اپنے دورہ کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کی تمام جہتوں سمیت علاقائی ، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یاد رہے کہ روسی وفد نے چند روز قبل سستے پٹرول کی فروخت بارے پاکستان کا دورہ کیا تھا. توقع ہے کہ مارچ میں پاکستان کو روس سے تیل کی فروخت شروع ہو جائے گی۔
یوٹیوب نے 2024 کی مقبول پاکستانی ویڈیوز اور تخلیق کاروں کی فہرست جاری کر دی
یوٹیوب نے 2024 کی مقبول ترین پاکستانی ویڈیوز کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے۔ سالانہ فہرست کو ٹاپ ٹرینڈنگ...