NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
NaiTaza
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English
No Result
View All Result
NaiTaza
No Result
View All Result
شفا  ہسپتال کو 29 لاکھ روپے جاں بحق مریضہ کی بیٹی کو واپس کرنے کا حکم

شفا ہسپتال کو 29 لاکھ روپے جاں بحق مریضہ کی بیٹی کو واپس کرنے کا حکم

Pak Admin by Pak Admin
28 جنوری , 2023
in اہم خبریں, تازہ ترین, صحت, صفحہ اول
A A
0

اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد سے29 لاکھ روپے کی رقم مریضہ کی بیٹی کو واپس کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریضی کی موت ہسپتال کے ڈاکٹرز کی طبی غفلت، پیشہ ورانہ بدانتظامی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ہسپتال پر9 لاکھ روپے کے جرمانے کا حکم بھی برقرار رکھا گیا ہے۔صدر نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ہیلتھ اتھارٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسے ہی کیس میں شفا ہسپتال پر نہ صرف جرمانہ عائد کیا گیا بلکہ میڈیکل بل واپس کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔ شکایت کنندہ مرحومہ کی بیٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر اقتدار محمود دارا بنام شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شکایت کنندہ شہری کو میڈیکل بل بھی واپس کیے گئے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہیلتھ کیئر اتھارٹی کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے رہائشیوں کو معیاری صحت کی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ریگولیٹری فریم ورک مہیا کرنا ہے۔

جرمانہ کی رقم ہیلتھ اتھارٹی نے وصول کر لی

انہوں نے کہا کہ قانون کا مقصد تب ہی پورا ہوتا ہے جب شکایت کنندہ کو ہسپتال کی طرف سے کسی غفلت پر ریلیف فراہم کیا جائے۔ صدر نے کہا کہ ہیلتھ اتھارٹی کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں زیادہ چوکس ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ ہیلتھ اتھارٹی نے شکایات کی چھان بین کے بعد طبی لاپرواہی ثابت ہونے پر 9 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور9 لاکھ روپے جرمانہ کی رقم ہیلتھ اتھارٹی نے وصول بھی کر لی۔

صدر مملکت نے کہا کہ شفا ہسپتال پر غفلت ثابت ہوتی ہے تاہم ہیلتھ اتھارٹی نے ہسپتال کو شکائت کنندہ کی والدہ کے علاج پر آنے والے میڈیکل بل کی اصل رقم کی ادائیگی محتسب کے حکم کے مطابق نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ محتسب کے فیصلے کے خلاف اتھارٹی کی اپیل مسترد کی جاتی ہے، ایک ہفتے میں رقم واپس کی جائے۔

ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث والدہ انتقال کر گئیں

واضح رہے کہ شکایت کنندہ کی والدہ کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ان کی والدہ انتقال کر گئیں۔ شکایت کنندہ نے ہسپتال کے خلاف اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں شکایت درج کرائی، اتھارٹی نے غفلت ثابت ہونے پر ہسپتال کو جرمانہ عائد کیا مگر29 لاکھ سے زائد کے میڈیکل بل واپس کرنے کا نہیں کہا۔ شہری نے اتھارٹی کے فیصلے پر نظر ثانی اور میڈیکل بل کی واپسی کیلئے ہدایات جاری کرنے کیلئے محتسب کو درخواست دائر کی تھی۔ وفاقی محتسب نے شہری کے حق میں احکامات جاری کئے تھے مگر اتھارٹی نے صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کر دی تھی، تاہم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انصاف کے تقاضوں کے تحت اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔

Tags: Shifa Hospital
Previous Post

سجل علی کا ’امراؤ جان ادا‘ پر مبنی ویب سیریز میں مرکزی کردار

Next Post

بلاول بھٹو 29 ، 30 جنوری کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے

Pak Admin

Pak Admin

یہ بھی پڑھیںRelated Stories

No Content Available
Next Post
بلاول بھٹو   29 ، 30 جنوری کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے

بلاول بھٹو 29 ، 30 جنوری کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے

لال حویلی، شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست خارج

لال حویلی، شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست خارج

Maryam Nawaz CM in Hospital

عمران کے ساتھ مکافات عمل ہوگا، ترقی کا سفر پاکستان میں واپس آئے گا، مریم نواز

اسلام آباد میں 30 جنوری کو مقامی  تعطیل کا اعلان

اسلام آباد میں 30 جنوری کو مقامی تعطیل کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایم کیو ایم  نے  سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ  کر دیا

ایم کیو ایم نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا

milk test

صوبہ خیبرپختونخوا میں فروخت ہونے والا 92 فیصد دودھ مضر صحت قرار

Popular Story

  • students paper examination

    پنجاب، تعلیمی بورڈزمیٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان 9 جولائی کو کریں گے

    3467 shares
    Share 1387 Tweet 867
  • میٹرک امتحانات 2024 ، پنجاب بورڈزکے نتائج کا اعلان، رزلٹ گزٹ

    2986 shares
    Share 1194 Tweet 747
  • لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں

    2354 shares
    Share 942 Tweet 589
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے 9 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا

    2064 shares
    Share 826 Tweet 516
  • فیڈرل بورڈ نے 11 ویں ، 12 ویں کے امتحانات 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

    2061 shares
    Share 824 Tweet 515
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • ڈس کلیمر
  • ٹرم اینڈ کنڈیشن
  • رازداری کی پالیسی
www,naitaza.com
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تا زہ ترین
  • قومی
    • اسلام آباد
    • بلوچستان
    • پنجاب
    • خیبرپختونخوا
    • سندھ
  • اہم خبریں
  • صحت
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • انٹرنیشنل
  • شوبز
  • ہم سے رابطہ کریں
  • English

naitaza2023