کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کہا ہےکہ ضرورت کے مطابق. پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔ملک میں فرنس آئل، پیٹرول اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی بغیر کسی تعطل کے فراہمی جاری ہے،
ترجمان پی ایس او نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے پاس تقریباً 2 لاکھ ٹن فرنس آئل کا اسٹاک میں موجود ہے، ایل این جی کے 9 کارگوز وقت پر پلان کے مطابق وصول کیے جارہے ہیں اور23 جنوری 2023 تک 6 کارگوز وصول ہوچکے ہیں جبکہ باقی کارگوز بھی اسی ماہ پہنچ جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ایل سیز جاری کردی گئی ہیں جبکہ 2 اضافی کارگوز بھی درآمدکیے جا رہے ہیں، پی ایس او کی سپلائی چین پر اچانک دباؤ بڑھا ہے اس کے باوجود ٹیمیں 24 گھنٹےکام کر رہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پی ایس او ملک بھر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مسلسل فراہمی یقینی بنا رہا ہے، پی ایس او کے پاس آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مقررہ ایام کے لحاظ سے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔