دبئی ( نئی تازہ مانیترنگ) اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کرتے ہوئے بابر اعظم کو کپتان مقرر کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے مینز کرکٹ ٹیم آف دی ائیر میں واحد پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم شامل ہیں. آئی سی سی کرکٹ ٹیم آف دی ائیر کیلئے بابراعظم کو کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے . ٹیم میں ٹریوس ہیڈ، شریاس آئیر، ٹام لیتھم، سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی اعزاز ملنے پرپاکستانی شائقین نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ان کی فیملی کو مبارکباد دی ہے.
اس سے قبل آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی 20 ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کیا تھا .ٹی 20ٹیم میں محمد رضوان اور حارث روف جبکہ ندا ڈار کو ویمنز ٹی20 ٹیم اف دی ایئر میں شامل کیا گیا تھا۔
پنجاب الیکشن ٹربیونلز،سپریم کورٹ نےلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سپریم کورٹ نے پنجاب الیکشن ٹربیونلز کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ کا 12 جون 2024...