لاہور( نئی تازہ رپورٹ) ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا۔عدالت میں آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر بحث ہوگی۔ہفتہ کو اسپیشل جج سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت نے کی۔اسپیشل پراسکیوٹر فاروق باجوہ اور تفتیشی افسر ضمنی چالان سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ چالان میں ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، جس پر سلیمان شہباز اور طاہر نقوی اپنی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں۔سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی، عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سلیمان شہباز کو طلب کرلیا۔ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست پر بحث کی جائے گی۔
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی...
Read more