اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) مسلم لیگ ق نے ایک اہم پیش رفت میں مونس الہی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی زیر قیادت پارٹی ارکان کی اکثریت نے طارق بشیر چیمہ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیںپارلیمانی پارٹی کی سربراہی سونپ دی ہے۔طارق بشیر چیمہ شہباز شریف کابینہ میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیرٹی کی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اس امکان کو مسترد کر دیا کہ مونس الہی ایوان میں بیٹھ کر کسی کی حمایت کے معاملے میں ارکان کو ڈکٹیشن دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے ارکان کو پارٹی سربراہ کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ایسی قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ پی ٹی آئی کی اسمبلی میں واپسی یا وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ کی ضرورت کی صورت میں مونس الٰہی ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے طور پر اہم کرادار ادا کرکے حکمران اتحاد کو مشکل میںڈال سکتے ہیں۔
آزاد کشمیر حکومت نے عومی احتجاج کے بعد متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا
آزاد جموں و کشمیر حکومت نے عومی احتجاج کے بعد جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کرنے سے متعلق...