اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کسان پیکیج کے تحت پانچ سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
.
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کراچی انڈسٹریل سٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ سمیت سڑکوں کی مرمت کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی۔. ای سی سی کے اجلا س میں رواں مالی سال کیلئے پاور ڈویژن کے لئے 30 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظوری دی گئی، ٹریکٹر کی قیمتوں میں کمی کی خاطر کسان پیکیج کے تحت 5 سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے بطور آئی جی اسلام آباد چارج سنبھال لیا
اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے منگل کو باضابطہ طور پر انسپکٹر جنرل اسلام...
Read more











