پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی 11ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔2فروری 1995 کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہونے والی ارفع کریم رندھاوا نے صرف نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا کو متوجہ کیا۔
رفع کریم کومائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے ذاتی مہمان کے طور پر امریکا مدعوکیا اور مائیکرو سافٹ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کروایا۔ارفع کریم رندھاوا دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت بن گئیں، انھیں کم عمری میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگر اعزازات سے نوازا گیا۔
ارفع کریم مرگی کا دورہ پڑ نے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میںچند ہفتے داخل رہیں اور کومے کی حالت میں ان کا 14 جنوری 2012 کو انتقال ہو گیا۔
اسلام آباد: پمز کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
اسلام آباد ( نئی تازہ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے مدر اینڈ چائلڈ...
Read more











