واشنگٹن ( نئی تازہ رپورٹ) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق لائیڈ آسٹن نے پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر سے فون پر بات چیت کی ہے.
بیان کے مطابق وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
امریکی وزیر دفاع نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، سات دہشت گرد ہلاک
میانوالی( نئی تازہ رپورٹ) کائونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال کے قریب کارروائی کر کے میانوالی کو بڑی تباہی...