سکھر میں ڈاکو سستے آٹے کے اسٹال سے 20 تھیلے آٹا چھین کر فرار ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وشن داس کے مطابق پبلک اسکول کے قریب آٹے کے عارضی اسٹال پر 2 روز میں ہونے والی یہ ڈکیتی کی دوسری واردات ہے، ایک الگ واردات میں 3 ڈاکو آٹے کے اسٹال سے 45 ہزارروپے کی نقدی لوٹ کر لے گئے جبکہ دوسری واردات میں 8 ملزمان آٹے کے 20 تھیلے چھین کر فرار ہو گئے، انہوں نے بتایا کہ 8 ملزمان 4 موٹر سائیکلوں پرسوار تھے اور انہی پر آٹے کے تھیلے لے کر فرار ہوئے، وارداتوں سے متعلق تحریری طور پر ڈی جی فوڈ کو مطلع کر دیا گیا ہے، وارداتوں کے بعد آٹے کے اسٹالز پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں بھی آٹے کا نھران جاری ہے اور لوگ سرکاری نرخوں پر سستا آٹآ خریدنے کے لئے جگہ جگہ قطاروں میں لگے ہوئے ہیں
سی ٹی ڈی نے میانوالی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، سات دہشت گرد ہلاک
میانوالی( نئی تازہ رپورٹ) کائونٹرٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مکڑوال کے قریب کارروائی کر کے میانوالی کو بڑی تباہی...