ترک فضائیہ کا سی-130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ روانہ ہوا تھا مگر اڑان کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔
صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں تقریب سے خطاب کے دوران افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو کارروائی میں مصروف ہیں۔
ترک حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حادثے سے متعلق صرف مصدقہ اطلاعات پر یقین کریں اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔



