لاہور( نئی تازہ ڈیسک) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے سالانہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون، جسے میٹرک پارٹ ون یا نویں جماعت بھی کہا جاتا ہے، کے نتائج کا اعلان آج (بدھ) 20 اگست 2025 کو کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سینڈری ایجوکیشن لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور سرگودھا سمیت تمام بورڈز نے نتائج بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر دیے۔ رپورٹس کے مطابق رواں سال صوبے بھر سے تین لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی۔
نتائج جاری کرنے سے قبل تمام بورڈز نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان بھی کیا۔
طلبہ اپنے نتائج متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر رول نمبر درج کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جن کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے وہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اپنا رول نمبر متعلقہ بورڈ کے مخصوص کوڈ پر بھیجنا ہوگا جو نیچے درج ہیں۔ تاہم موبائل فون کمپنی نتائج ایس ایم ایس کے ذریعے معلوم کرنے پرکچھ روپے فیس کاٹے گی۔اس خبر میں مزید تفصیلات اور رزلٹ گزٹ دستیاب ہونے پر شامل کر دی جائیں گی۔
تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس:
لاہور: biselahore.com
راولپنڈی: biserawalpindi.edu.pk
ملتان: bisemultan.edu.pk
سرگودھا: bisesargodha.edu.pk
فیصل آباد: bisefsd.edu.pk
بہاولپور: bisebwp.edu.pk
گوجرانوالہ: bisegrw.edu.pk
ڈیرہ غازی خان: bisedgkhan.edu.pk
ساہیوال: bisesahiwal.edu.pk
تعلیمی بورڈز کے ایس ایم ایس کوڈز برائے رزلٹ:
لاہور: 800291
راولپنڈی: 800296
ملتان: 800293
سرگودھا: 800290
فیصل آباد: 800240
بہاولپور: 800298
گوجرانوالہ: 800299
ڈیرہ غازی خان: 800295
ساہیوال: 800292