لاہور: پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج جمعرات 24 جولائی کو بیک وقت جاری کریں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ 14 جون کو منعقدہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کے اجلاس میں کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق امتحانی پرچوں کی جانچ مکمل نہ ہونے کے باعث نتائج میں تاخیر ہوئی، تاہم کوششیں جاری ہیں کہ مقررہ وقت تک تمام کام مکمل کر لیا جائے۔
یاد رہے کہ نویں اور دسویں جماعت کے تحریری امتحانات 18 اپریل کو ختم ہوئے تھے جبکہ عملی امتحانات 15 مئی 2025 کو مکمل ہوئے۔ ہزاروں طلبہ و طالبات اپنے نتائج کے منتظر ہیں تاکہ وہ اگلی جماعت میں سائنس، کامرس یا آرٹس کے شعبے کا انتخاب کر سکیں۔
بہت سے طلبہ کالجز اور ٹیکنیکل اداروں میں داخلے کے لیے بھی انہی نتائج پر انحصار کرتے ہیں۔
اسی طرح آن لائن رزلٹ کے لیے طلباء متعلقہ بورڈز کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر بورڈ کی طرف سے اس کی ویب سائٹ پرمخصوص پیج پرنتائج جاری کیے جاتے ہیں، جہاں طلباء اپنا رول نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کر کے نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔
تمام تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس کے درج ذیل لنکس سے نتائج معلوم کیے جا سکتے ہیں۔
لاہور https://www.biselahore.com/
راولپنڈی https://biserawalpindi.edu.pk/
ملتان https://web.bisemultan.edu.pk/
گوجرانوالہ https://www.bisegrw.edu.pk/
ڈی جی خان https://www.bisedgkhan.edu.pk/
ساہیوال https://bisesahiwal.edu.pk/
فیصل آباد http://www.bisefsd.edu.pk/
سرگودھا https://www.bisesargodha.edu.pk/
بہاولپور https://bisebwp.edu.pk/
جن طلبہ کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں، وہ اپنا رول نمبرمتعلقہ بورڈ کے نمبر پر ایس ایم ایس کر کے نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ معلوم کرنے پر موبائل فون کمپنی چند روپے کٹوتی کرے گی۔
تمام تعلیمی بورڈز کے نمبر نیچے درج کیے گئے ہیں،
لاہور: 800291
راولپنڈی: 800296
ملتان: 800293
بہاولپور: 800298
فیصل آباد: 800240
گوجرانوالہ: 800299
سرگودھا: 800290
ڈیرہ غازی خان: 800295
ساہیوال: 800292